عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے منانے کا اعلان کردیا،فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو بلیک ڈے منانے کا اعلان کردیا ہے،8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں، دوسری سائیڈ کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سنا نہیں جارہا جبکہ سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کردی گئی ، مجھے تو یہی پتا نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے لیکن ہم پر فرد جرم عائد ہوگئی۔ بانی کے حوصلے بلند ہیں وہ کہتے کہ پاکستان ایسے آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہے، دہشتگردی بڑھ گئی اور معیشت بیٹھ گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات بہتری کی جانب جائیں، دوسری سائیڈ کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں۔ فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی۔مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کیلیے اچھا ہوگا
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ہیں کہ
پڑھیں:
عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت نے سخت ایس او پیز جاری کردیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے پر ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔ عدالت عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 پر مبنی یہ ایس او پیز انسداد دہشت گردی عدالت کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گی۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی جبکہ کسی اور شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
عدالت نے ایس او پیز میں واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔ مزید برآں کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔
مزید :