پشاور ہائی کورٹ کا وزیر اعلیٰ کے پی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 ) پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی.
(جاری ہے)
سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار
مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی وک گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے مزید پردے اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں مودی سرکار کے منصوبوں کا پردہ چاک کرنے پر آسان کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مودی سرکار نے پہلگام واقعے کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے )امین الاسلام کو گرفتار کرلیا۔ امین الاسلام نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارتی حکومت ہی کی سازش ہے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے۔ آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہیں ہو سکا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے اب حقائق سامنے آنے لگے ہیں۔ مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ آسام کے ایم ایل اے کا سچ بولنا آغاز ہے، مزید لوگ مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کریں گے۔