پیجر دھماکوں کی طرز پر ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بڑا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ایران کی ایٹمی تنصیب پر پیجر دھماکوں کی طرز کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے ایران کے نائب صدر جواد ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یورینئیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے گیس سینٹری فیوج کے پلیٹ فارم میں بم نصب تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق جواد ظریف نے اس کارروائی کے پیچھے اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی دیا۔
جواد ظریف نے ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں پر بات کی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو پیجر دھماکوں کی تیاری کے لیے بہت وقت لگا لیکن شاید پابندیوں کے باعث یہ دھماکے ممکن ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باعث کسی پیداواری ادارے سے براہ راست خریداری کرنا ممکن نہیں ہوتا جس کے باعث کسی تیسرے ذریعے سے خریداری کرنی پڑتی ہے، اگر اسرائیل سپلائی چین میں داخل ہوجائے تو وہ جو چاہے کرسکتا ہے اور جو چاہے نصب کرسکتا ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہ ایرانی اٹامک اینرجی آرگنائزیشن نے سینٹری فیوج خریدا تو معلوم ہوا کہ اس کے اندر دھماکہ خیز مواد نصب تھا جس کا ماہرین نے پتا لگا لیا۔
جواد ظریف نے کہا کہ یہ واقعہ ان پابندیوں کی وجہ سے ہوا جن سے ایران کو بچنا پڑتا ہے، ان کے باعث مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ ایران کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم جواد ظریف نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا؟
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جواد ظریف نے کے باعث
پڑھیں:
بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے چیک پوسٹ پر دہشت گرددوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا، حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
بنوں پولیس کے ترجمان عامر خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دہشت گردوں نے تختی خیل کے سرحدی علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تاہم ایف سی اہلکاروں کے بروقت اور مؤثر جوابی حملے کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔
عامر خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بنوں میں قائم ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 4