کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 جنوری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3687 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار657 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

 دوسری جانب حکومت نے جنوری کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے اضافے سے 256 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے اضافے سے 260 روپے 95 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اوگر نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی، جس کا اطلاق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

وزیر اعظم کی جانب سے منظور کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔  اس سے قبل نئے سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2025 کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت میں میں سونے کی قیمتوں میں کا اضافہ فی تولہ

پڑھیں:

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ

علی ساہی :گزشتہ مالی سال کے دوران  گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں مہنگی ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران سال تئیس چوبیس کی نسبت گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 30فیصدجبکہ موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی مد میں ایکسائز نے خزانے کو10 ارب روپے اضافی جمع کروائے،گزشتہ مالی سال میں ساڑھےدس لاکھ موٹرسائیکلیں اور1لاکھ انتالیس ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے 8لاکھ رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں92 ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس 24میں ساڑھے68 ہزاررجسٹرڈ ہوئی تھیں،گزشتہ مالی سال میں 47ہزار7سوکمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ تئیس چوبیس میں ساڑھے39ہزار رگاڑیاں جسٹرڈ ہوئی تھیں۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 29ارب جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے19 ارب وصول کئے تھے۔
ایکسائزحکام کے مطابق رواں مالی سال میں رجسٹریشن میں مزید اضافہ متوقع ہے اور 32سے 35ارب تک وصولیاں ہونے کاامکان ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
  • کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا خوفناک اسکینڈل، صارفین سے 150 روپے فی لیٹر زیادہ وصولی
  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ