فیصل آباد میں فوڈ ڈلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ڈاکوؤں نے ایک اور ڈلیوری بوائے سے نقدی، موبائل اور پیزا چھین لیا۔

فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں ڈی گراؤنڈ کے قریب ایک اور ڈیلیوری بوائے سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔ 

لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکو ڈیلیوری بوائے سے پیزا، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 

شہر میں ڈیلیوری بوائز کے ساتھ لوٹ مار کے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔  چند روز قبل پولیس نے ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے والے ایک گینگ کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بوائے سے لوٹ مار

پڑھیں:

کراچی، ایف بی ایریا میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی، اسپتال منتقل

کراچی:

شہر قائد میں ایف بی ایریا بلاک 16 میں واقع الائیڈ بینک کے قریب ایک شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو شدید زخمی کر دیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ڈاکو کی شناخت محمد ساجد ولد محمد دین، عمر 28 سال کے طور پر ہوئی ہے۔

شدید زخمی ہونے والے ڈاکو کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ایف بی ایریا میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی، اسپتال منتقل
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • ای چالان بند نہ ہوا تو 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ شاہراہ فیصل پر دھرنا دوں گا، فاروق ستار
  • شاہ رخ خان کی سالگرہ: 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں ہیں؟
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے