ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے، دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث انہیں گرائونڈ سے باہر آنا پڑا۔ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔32 سال کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ غنی گلاس کے لیے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ایچ پی سی اوول گرئونڈ پر میچ کے دوسرے دن میر حمزہ ڈائیو لگا کر کیچ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے، بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی کہنی زخمی ہوئی جس کے سبب ان کو گرائونڈ سے باہر آنا پڑا۔ کامران اکمل نے میر حمزہ کے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بولر میر حمزہ
پڑھیں:
غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر اسپین کی تاکید!
ہسپانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں ناگفتہ بہ انسانی صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب غزہ میں جنگ ختم ہو جانی چاہیئے اور مقبوضہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو نافذ کیا جائے! اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس بوینو (José Manuel Albares) نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کے بارے سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے وہاں انسانی امداد کی فوری ترسیل پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں ہوزے مینوئل الباریس بینو نے لکھا کہ غزہ و مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے وسیع ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہزاروں عام شہری، نہتی خواتین، کمسن بچے اور امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ ہسپانوی وزیر خارجہ نے لکھا کہ میں، غزہ کی پٹی میں "خوراک" و "ادویات" تک عمومی رسائی کا مطالبہ کرتا ہوں!! انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ اولین انسانی اصول کے مطابق؛ ہمیں جنگ غزہ کو فی الفور رکوانا اور فلسطینی میں دو ریاستی حل کو نافذ کرنا چاہییئے! اپنے بیان کے آخر میں ہسپانوی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم تشدد کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے.. امن و امان ممکن ہے.. اور مستقل جنگ بندی اور یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں کی رہائی) میں تاخیر نہیں کی جا سکتی!!