امریکی انٹرنیٹ صارفین میں چینی ایپ’’ ریڈ نوٹ ‘‘کی مقبولیت
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بیجنگ:حالیہ دنوں چین کی ایک سوشل ایپ “شیاؤہونگ شو،’یعنی ‘ریڈ نوٹ‘شمالی امریکہ میں ایپل ایپ اسٹور سے مفت سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8 سے 14 جنوری تک امریکہ میں موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز میں نوٹ” کی ڈاوئن لوڈنگ میں گزشتہ سات دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ 30 گنا سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں “ریڈ نوٹ ” کی اس اچانک مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟ اس کی براہ راست وجہ یہ ہے کہ 19 تاریخ کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی کا نفاذ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے اس ایپ سے محبت کرنے والے امریکی انٹرنیٹ صارفین ریڈ نوٹ پر منتقل ہو رہے ہیں۔یہ صارفین خود کو’ٹک ٹاک پناہ گزین‘ کہتے ہیں۔ دوسری جانب ریڈ نوٹ پر پیش کیے جانے والے تازہ اور دلچسپ مواد اور موضوعاتی تعاملات نے امریکی انٹرنیٹ صارفین کی کافی توجہ حاصل کی ہے ۔ کچھ لوگوں نے کومینٹس میں لکھا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے کہ امریکی حکومت یہ کیوں کہہ رہی ہے کہ ٹک ٹاک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، انہیں امید ہے کہ ریڈ نوٹ “کراس کلچرل کمیونیکیشن” کا ایک اہم وسیلہ بن جائے گا ۔ریڈ نوٹ کی مقبولیت یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ چین اور امریکہ کے عوام ایک دوسرے کو سمجھنے اور بات چیت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکہ میں امریکہ کے چین اور
پڑھیں:
کرشنگ سیزن، چینی کی قیمت میں 15 تا 17 روپے فی کلو کمی
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں 54 لاکھ 9 ہزار 889ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو گئی ہے ، فی کلو ایکس مل ریٹ پندرہ سے سترہ روپے کم ہوگیا ۔
پنجاب میں چوون لاکھ نو ہزار آٹھ سو نواسی میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہوگئی ، حالیہ کرشنگ سے 4 لاکھ 30 ہزار 778 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جس سے ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کے مطابق پنجاب میں اس وقت کل پانچ لاکھ بیالیس ہزارنوسو میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ۔ مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی ہوئی آئندہ دنوں میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے ۔ پنجاب میں شوگر ملیں کسانوں کو تین سو پچھہتر سے چار سو اسی روپے فی چالیس کلو گرام گنے کی قیمت ادا کررہی ہیں ۔