بمبئی (نیوزڈیسک) بھارتی معروف اداکار سیف علی خان حملے کے مرکزی ملزم کو ممبئی پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے 16 جنوری کی صبح سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اداکار کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر فائر اسکپ سیڑھی کے ذریعے سیف علی خان کی 11ویں منزل کی باندرہ رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جہاں اس نے سیف علی خان کو چھ بار چھرا گھونپ دیا۔

خون میں لت پت والد کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال پہنچایا، شدید زخمی سیف کی نیوروسرجری کرنی پڑ گئی، ممبئی پولیس کےمطابق یہ خوفناک واقعہ 16 جنوری کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا جب حملہ آور کو اپارٹمنٹ کے اندرمزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال اس وقت پرتشدد لڑائی میں بدل گئی جب سیف نے اپنے خاندان اور عملے کو بچانے کے لیے مداخلت کی۔

اداکار کو چھریوں کے متعدد زخم آئے جن میں چھاتی اورریڑھ کی ہڈی میں ایک گہری چوٹ بھی شامل ہے۔پولیس نے مزید پوچھ گچھ کے لیے ملزم کو باندرہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ۔حملے کے بعد، سیف کو فوری طور پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ہنگامی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ سیف کی حالت خطرے سے باہر ہے، لیکن وہ آئی سی یو میں زیر نگرانی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران معلوم کیا کہ یہ حملہ ڈکیتی کی کوشش کا حصہ تھا، جس کے دوران ملزم نے سیف علی خان کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ حملہ آور کو تلاش کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں، جس میں متعدد پولیس ٹیمیں شامل تھیں۔

سیف علی خان کے ساتھ ساتھ نوکرانی بھی اس واقعے میں زخمی ہوئی، جسے گھسنے والے کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کلائیوں اور ہاتھوں پرچوٹیں آئیں۔سیف علی خان کی صحت یابی کی خبر کے بعد، ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا،

جس میں انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ اس مشکل وقت میں خود کو اور انہیں سنبھال سکیں۔انہوں نے کہا کہ ،مسلسل اور بہت زیادہ جانچ پڑتال ان کے خاندان کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔
نامعلوم شخص کا بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ، نرس زخمی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیف علی خان پولیس نے کی کوشش کے لیے

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کو سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فرحت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے بیٹے عنصر اسلم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی جی صاحب جعلی پولیس مقابلے ہو رہے ہیں، اس کو روکیں، پولیس کی موجودگی میں ملزموں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

جس پر ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ درخواستگزار کے دو بیٹے ہیں، ایک پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، دوسرا جیل میں ہے، دوسرے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا خدشہ بلاجواز ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی جی صاحب یہ بھی درست ہے کہ پولیس بہت کچھ کرتی ہے۔

 عدالت نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم تشویش ظاہر کی کہ مبینہ پولیس مقابلوں کے خلاف ایک ایک دن میں 50، 50 درخواستیں آرہی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ آئی جی پنجاب پولیس افسروں کے ساتھ بیٹھ کر اس کا جائزہ لیں تاکہ آئندہ جعلی پولیس مقابلوں کی شکایات سامنے نہ آئیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
  • دہرے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت، کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو  گرفتار کرلیا
  • ڈیگاری دہرے قتل کیس: مرکزی ملزم تاحال مفرور، مقتولہ کی والدہ 2 روزہ پولیس ریمانڈ پر
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی
  • کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • معروف ترک ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار نے اپنی راہیں جدا کرلیں
  • معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار