اسحاق ڈار نے صنعتی بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت صنعت کے لیے بجلی کے ٹیرف پر دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ وزرا برائے بجلی اور اقتصادی امور ڈویژن، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی، وزیر مملکت برائے خزانہ اور آئی ٹی، سیکرٹریز خزانہ، پاور اینڈ آئی ٹی، چیئرمین ایف بی آر اور نیپرا نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم نے وزارت خزانہ، آئی ٹی اور پاور کی طرف سے پیش کردہ تجویز کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کے صنعتی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کارروائی شروع کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
—فائل فوٹوکراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔
سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔
اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔