اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے کا احساس ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے کا احساس ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے سیف علی خان پر ہونے والے حملے سے متعلق سوال پر اپنی قیمتی گھڑی کی تعریف کرنا شروع کر دی تھی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ نے سیف علی خان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی کامیابی اور قیمتی تحائف کا ذکر کیا، جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خود پسند قرار دیا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر بے تحاشہ تنقید کے بعد اب اروشی روٹیلا نے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے معذرت کی ہے۔
اپنے بیان میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں یہ پیغام گہری ندامت اور دلی معذرت کے ساتھ لکھ رہی ہوں، آپ کو جس صورتِ حال کا سامنا ہے میں اس کی شدت سے بالکل بے خبر تھی۔
اروشی روٹیلا نے سیف علی خان کے لیے پیغام لکھا ہے کہ میری معذرت قبول کریں، میں آپ کے ساتھ پیش آئے واقعے کو جان گئی ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔
خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا۔
حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی اور اب وہ رو بصحت ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیف علی خان
پڑھیں:
میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم چیئرمین پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ محسن نقوی معافی وی نیوز