وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، بس دعا کریں، خورشید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، بس دعا کریں۔ڈان نیوز کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا، ان کی حکومت مدت پوری کرتی تو آج عمران خان کی 4 سیٹیں بھی نہ ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کی ضرورت تھی، پارلیمنٹ تکلیف دہ فیصلے بھی کرتی ہے، یہی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔پی پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، دعا کریں۔قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا اور ایم این ایز اپنی پنجاب حکومت سے بہت پریشان ہیں،خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنے ارکان اسمبلی اور وزرا سے ملنے کے لیے تیار نہیں، مجھے وزرا نے بتایا کہ ہم آج تک وزیر اعلیٰ پنجاب سے نہیں ملاقات کر سکے ہیں۔
بائیڈن کی جاتے جاتے ریکارڈ معافی، ایک دن میں 2500 مجرموں کی سزائیں معاف
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حکومت مدت پوری خورشید شاہ نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025ء کی منظوری دے دی ، نئی گندم پالیسی کے تحت کسانوں کو مناسب قیمت دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی سے متعلق اجلاس میں ہوا، حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک اسٹاک خریدے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز گندم پالیسی26-2025سےمتعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب، سندھ،بلوچستان اورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی ، خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلی کے نمائندے،جموں وکشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے ۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے، گندم پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے، گندم ملک کے کسانوں کے لیے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے، حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔