وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت سے ملی بلٹ پروف گاڑیاں ٹھکرادیں اور واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا بڑا تنازع سامنے آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وفاق کی جانب سے دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں ناکارہ اور زائد المیعاد قرار دے کر انہیں وفاق کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ پولیس اورسی ٹی ڈی دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن کرداراداکررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے وزیرداخلہ نے زائدالمعیادبلٹ پروف گاڑیاں کےپی پولیس کودیں،ناکارہ گاڑیاں دینے سے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانیں خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے میں بند کمروں میں بیٹھ کر بننے والے فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے، اور اس حوالے سے اداروں اور بیوروکریسی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔  سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چادر اور چاردیواری کی پامالی نہیں ہونے دی جائے گی، اور کسی سیاسی کارکن کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہیں کیا جائے گا اور کسی طالبعلم کے خلاف سیاسی سرگرمیوں کی بنیاد پر مقدمہ درج نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے قبائلی اضلاع کے لیے میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے، جبکہ احساس پروگرام کے تحت جاری منصوبے برقرار رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ نیو بلین ٹری سونامی منصوبے کا جلد افتتاح کیا جائے گا اور عوام کو اس بار “حقیقی معنوں میں تبدیلی” نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی، تمام تبادلے اور تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی، میری نامزدگی سے حلف برداری تک من گھڑت الزامات لگائے گئے، اب مجھے ناکام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو وہ عوام کے پاس جائیں گے اور اپنا مؤقف جمعہ کو چارسدہ کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں سے لڑنا ہی نہیں چاہتی، وفاق نے عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں، مگر صوبائی حکومت نے پولیس جوانوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ ہیں، ابھی تک عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ وہ پیش نہیں کر سکے، اصل میں ان کو کسی اور مقصد کے لیے لایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بدلنے سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا۔ ’وزیراعلیٰ بدل بدل کر تھک جاؤ گے لیکن دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہےگا۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کو بلٹ پروف گاڑیاں دیں، لیکن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہوئے یہ گاڑیاں واپس کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں غیرسنجیدہ نظر آتے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے سے پولیس کا جو نقصان ہوگا اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔

طلال چوہدری نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیاں واپس کرنے کی ایک ہی وجہ ہے کہ آپ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہاکہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ سیاست کرتے ہوئے آلات واپس کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کو بلٹ پروف گاڑیاں وزیراعظم کی ہدایت پر دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے، سیاسی قوتوں کو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہاکہ افغانستان نے جب پاکستان پر حملہ کیا اسی وقت تحریک لبیک پاکستان کے لوگ بھی ملک میں گولیاں چلا رہے تھے، ملک اب فتنہ فساد کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی کے 100 اکاؤنٹس پبلک کرنے جا رہے ہیں جن میں کروڑوں کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، مذہبی جماعت پر پابندی کے لیے پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر غور کے بعد فیصلہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟

انہوں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے بچے شہید کروا کر خود یہ بھاگ گئے۔ افسوس کہ مذہبی جماعت نے غزہ کے نام پر ملک میں فساد پھیلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انسداد دہشتگردی آپریشن خیبرپختونخوا سہیل آفریدی طلال چوہدری وفاقی وزیر مملکت داخلہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ناقص بلٹ پروف گاڑیاں دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں، بیرسٹر سیف
  • کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا
  • وفاقی حکومت کی فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑیاں فعال اور محفوظ، ذرائع کا دعویٰ
  • سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری
  • سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں: طلال کا بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر ردعمل
  • خیبرپختونخوا کے سابق وزرا اب بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف
  • طلال چوہدری نے کے پی حکومت کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا فیصلہ بچگانہ قرار دیدیا
  • سہیل آفریدی کی  بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت
  • بلٹ پروف گاڑیاں ناقص، خیبرپختونخوا پولیس کی توہین ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی