راولپنڈی:

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں نو مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تو کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے عمران خان کا بوسہ لیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے، کل کے فیصلے کے بارے میں بارے میں عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات ختم ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ذرا بھی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے

اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نمازعید مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔ تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کرسکے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو نماز عید کے اوقات سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرما رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعیدلاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر عیدلاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیا غیرقانونی غیر ملکیوں اورافغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے صدر ٹرمپ بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کریں، بلاول بھٹو قرض ادائیگی میں ہوشربا اضافہ، 6 سال میں سود 2 ہزار سے بڑھ کر 8600 ہزار ارب ہوگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • تاجروں کاوزیراعلیٰ پنجاب کے ٹیکس شرح نہ بڑھانے کے فیصلے کاخیرمقدم
  • مہنگائی تھمی نہیں؛ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام سال بھر پریشان رہے
  • زرعی شعبہ بحران کا شکار، ترقی کی شرح 6.4 سے گر کر 0.56 فیصد پر آ گئی
  • سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: 4 سیٹر رکشوں پر پابندی
  • عمران خان اچھے بیانیے کے ساتھ آگے آئیں، انتشار پھیلاکر کوئی بات نہیں منوائی جاسکتی، شرجیل میمن
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں، شیخ رشید
  • راولپنڈی: عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں: شیخ رشید احمد
  • اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں: شیخ رشید