سونے کی قیمت میں مسلسل 3روز اضافے کے بعد آج کمی ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 3 روز اضافے کے بعد آج قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2703ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 282400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 170روپے کی کمی سے 242112 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3381روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2898روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی کمی سے
پڑھیں:
دریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند، دریائی کٹاؤ میں بھی شدت آگئی
فائل فوٹودریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث موضع ساہمل میں دریائی کٹاؤ میں شدت آچکی ہے۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔