صارم کے والد کو تاوان کی کالز کس نے کی ؟ حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) ننھے صارم کے والد کو آنے والی تاوان کی کالز کی حقیقت سامنے آگئی، ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر منہاس نے بتایا کہ صارم سےمتعلق تاوان کے لئے جعلی کالز آرہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر منہاس ننھے صارم کی لاش ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اورانویسٹی گیشن پولیس صارم کیس پرکام کررہی تھی، تاوان کی کالز کے بعد کیس اے وی سی سی منتقل ہواتھا۔
انیل حیدر منہاس کا کہنا تھا کہ بچےکی گمشدگی کے بعد تاوان کی جعلی کالز والےگروپ متحرک ہوگئے تھے اور صارم سےمتعلق تاوان کے لئے جعلی کالز آرہی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ والدین سےکہاتھااگر کوئی تاوان کی کال کرےتو بچےکی تصویر منگوا لیں، کل رات بھی تاوان کیلئے کال آئی تھی۔
ایس ایس پی اے وی سی سی نے مزید کہا کہ تاوان کی جعلی کالز کرنیوالےگروپوں کیخلاف بھی کام کررہے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معاملے پر حتمی رائے قائم ہوسکے گی۔
یاد رہے آج صبح 11 روز قبل نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش ملی تھی، بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی، پانی کے ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
بعد ازاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ وال مین نے فلیٹ یونین کو بتایا جب وہ موٹر چلانے گیا تو بدبو آئی، چیک کیا توپانی کے ٹینک میں سےلاش ملی۔
کنور آصف نے بتایا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے اگلے دن 4 ٹینک کوچیک کیا گیا تھا ، چیکنگ کے وقت مذکورہ ٹینک میں پانی پورا بھرا ہوا تھا اور ٹینک میں اندھیرے کے باعث بھی کچھ نظر نہیں آرہا تھا، ٹارچ کے ساتھ کوشش کی گئی لیکن کچھ نظر نہیں آیا۔
مزیدپڑھیں:حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے، مولانا فضل الرحمان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اے وی سی سی ایس ایس پی جعلی کالز نے بتایا ٹینک میں کے بعد تھا کہ
پڑھیں:
1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
سن 1965 کی جنگ کے 16ویں روز ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور بھاری آلات کے نقصانات کے علاوہ بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تعداد 6889 تک جا پہنچی۔
سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیے۔
پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن میں بھارتی حملے کو ناکام بنایا اور اسے 12 میل بھارتی حدود میں دھکیلتے ہوئے 6 میل تک کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
https://cdn.jwplayer.com/players/WQsJqc7T-jBGrqoj9.html
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے بھارتی نیوی کی نقل و حمل مکمل طور پر بند کر دی جبکہ پاک فضائیہ کے سیبر طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے دو ہنٹر طیاروں کو دریائے بیاس پر مار گرایا۔
سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری، کھیم کرن اور گدرو سیکٹر میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے 20 بھارتی ٹینک، متعدد فوجی گاڑیاں اور گن پوزیشنز کو تباہ کر دیا۔
سن 1965 کی جنگ قوم کی اپنی مسلح افواج کے ساتھ محبت اور عقیدت کے ان گنت واقعات سے بھرپور ہے جس کی مثال 16 ستمبر کا دن تھا جب پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور عطیات کی صورت میں ڈیفنس فنڈ میں مالی امداد فراہم کی۔