پنجاب کے شہری دیگر صوبوں میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لاہور: محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے اب پنجاب کے شہری دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے، محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن روکنے کیلئے کابینہ سے منظوری لے لی۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹرڈ کرواتے ہیں، دوسرے صوبوں یا وفاق میں رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی میں مشکلات ہیں، دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر پنجاب سے باہر رجسٹریشن کنٹرول کی جائیگی، پابندی کے باوجود رجسٹریشن کروانے والوں کی گاڑی بند، ری رجسٹریشن پر جرمانہ بھی ہو گا۔
دوسرے صوبوں یا وفاق کی رجسٹرڈ گاڑی دوبارہ پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے جلد سمری حکومت کو بھجوائی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل دوسرے صوبوں یا وفاق
پڑھیں:
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔