Jasarat News:
2025-09-18@19:09:52 GMT

ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ثقافتی پہلوں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کرسکتے ہیں، ہمارا ورثہ صرف سندھ، پنجاب، بلوچستان یا خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان ہمارا ورثہ ہے، منفرد شناختوں کی پہنچان رکھنے والا ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سینٹ پیٹرک اسکول کا طالبعلم رہا ہوں، یہ ایک زبردست نظم و ضبط والا ادارا ہے، سزا سے بچنے کیلئے میں یقینی بناتا تھا کہ بال صحیح بنے ہوئے ہوں اور شرٹ کے بٹن ٹھیک طریقے سے بند ہوں، سینٹ پیٹرک کی طالبہ علمی کے زمانے میں ہماری شامیں کرسچن دوستوں کے ساتھ صدر میں گزرتی تھیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سینٹ پیٹرک ہمیشہ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، اس ادارے کے پاس جب بھی گزر ہوتا ہے مجھے ہمیشہ پرانی یادوں سے جوڑ دیتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سینٹ پیٹرک

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس فروری کے اختتام تک کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیرضروری مہنگائی روکی جائے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سندھ کے پاس 13 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور وزیراعلیٰ کے سوال پر بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کے لیے مشترکہ طور پر ماہانہ گندم کی ضرورت 4 لاکھ ٹن ہے جبکہ عام مارکیٹ میں مزید 6 لاکھ ٹن گندم دستیاب ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ ذخائر صوبے کو فروری 2026 تک سہارا دینے کے لیے کافی ہیں، اجلاس میں حکام نے بتایا کہ نئی فصل مارچ میں آنے کی توقع ہے جس سے سپلائی کا تسلسل قائم رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بروقت انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم اجرا پالیسی تیار کرکے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گندم کے آٹے کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ دستیاب ذخائر کے باوجود کسی غیر ضروری اضافے سے بچا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹا میسر رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کے لیے غذائی تحفظ اور قیمتوں کا استحکام یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو
  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
  • سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ
  • امن بحالی کے اقدامات اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے‘وزیراعلیٰ