حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، انفارمیشن سیکرٹری عبدالرزاق چشتی نے ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کو ڈاکوئوں کی جانب سے اغوا کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی صحافی کو فوری بازیاب اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو بے لگام ہو گئے جو اب صحافیوں کو بھی اغوا کرنے پر اُتر آئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ حکومت کا یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان، سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا

سندھ حکومت نے یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے جامعات، ادارے، دکان اور گھروں کی سجاوٹ کرنے والوں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی 64 جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ ان میں 30 سرکاری اور 34 نجی جامعات شامل تھیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کو "معرکہ حق" کے عنوان سے بھرپور طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے تعلیم، ثقافت، کھیل اور ادبی سرگرمیوں کے انعقاد اور نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، محمد بخش مہر اور ذوالفقار شاہ کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ کے سیکریٹری محمد رحیم شیخ اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر طارق رفیع نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی بہادری سے قوم کو فخر کا موقع دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی فتح اور آزادی کی خوشی کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت نے ایک ہمہ جہتی منصوبہ تیار کیا ہے۔

مراد علی شاہ  نے اعلان کیا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع کی جائیں گی۔ تمام جامعات اپنی عمارات اور کلاس رومز کو قومی وقار کے مطابق سجائیں اور متعلقہ پروگرامز کا انعقاد کریں۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ جو بھی جامعہ، ادارہ، دکان دار یا کسی اور شعبے سے وابستہ فرد بہترین سجاوٹ کرے گا، اسے انعام دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے جامعات کو ہدایت دی کہ کھیل، ثقافت، مباحثے اور ادبی سرگرمیوں کے شیڈول مرتب کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ طارق رفیع کو ہدایت دی کہ وہ علیحدہ اور بین الجامعاتی پروگرامز کا انعقاد یقینی بنائیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں جامعات کی تجاویز کو شامل کیا گیا جبکہ صوبے بھر میں شجرکاری مہم شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا جا سکے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے کے مختلف سرکاری و نجی اداروں میں مجوزہ پروگرامز پر بریفنگ دی۔

اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ یوم آزادی کو بھرپور جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں انسانی اعضا نکال کر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب
  • ہماری کسی سے لڑائی نہیں، ملک آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے، محمود اچکزئی
  • اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس
  • سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام فائرنگ سے جاں بحق
  • کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچائی جائے گی، انجینئر امیر مقام
  • امریکا اور اتحادیوں کا ایران پر بیرون ملک قتل و اغوا کی سازشوں کا الزام
  • کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی، امیر مقام
  • سندھ حکومت کا یوم آزادی کو معرکہ حق کے عنوان سے منانے کا اعلان، سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا
  • ذاتی رنجش پر 8 سالہ بچے کا اغوا، چیخنے پر ملزمان نے سر میں گولی مار دی
  • چینی سستی نہ ہو سکی، لاہور میں غائب، شکر مہنگی، معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے: شہباز شریف