Jasarat News:
2025-06-11@08:40:03 GMT

حیدرآباد: ماہی گیر پنیاری کینال میں مچھلیاں پکڑ رہے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

حیدرآباد: ماہی گیر پنیاری کینال میں مچھلیاں پکڑ رہے ہیں

حیدرآباد: ماہی گیر پنیاری کینال میں مچھلیاں پکڑ رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی دن میں پٹڑی سے بوگیاں اترنے کے 2واقعات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی دن میں پٹڑی سے بوگیاں اترنے کے 2واقعات پیش آئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرینوںکی آمدورفت متاثر ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر1پر کراچی سے پنجاب جانے والی مال بردار گاڑی کی تین بوگیاں پٹری خراب ہوجانے کے باعث اُتر گئیں، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حیدرآباد، کوٹری اور جامشورو سمیت دیگر مقامات پر ریل کی پٹریاں متاثر ہوجانے کے باعث آئے روز اس قسم کے حادثات رونما ہورہے ہیں، تاہم محکمہ ریلوے کی مینٹی نینس کے عملے نے پٹڑیوں کی مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔دوسرا حادثہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو پیش آیا ، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوری بعد ہی ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی جس کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک ہی روز میں دوسرا واقعہ ریلوے حکام کے لیے لمحہ فکر ہے، حکام کسی سانحے سے قبل ٹریک کی مرمت کو یقینی بنائیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • صحافی کے گھر پر قبضہ ختم نہ ہوسکا ،تعمیراتی کام شروع
  • حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی دن میں پٹڑی سے بوگیاں اترنے کے 2واقعات
  • حیدرآباد میں پولیس چیک پوسٹ پر کریکر حملہ، علاقے میں خوف و ہراس
  • حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے لیے صرف 15ارب مختص کیے گئے، شازیہ مری
  • بھارت کی آبی جارحیت کے بعد پاکستان نے بجٹ میں آبی وسائل کے لیے کتنی رقم رکھی؟ حیران کن اعدادوشمار منظرعام پر
  • نصیرآباد: ناڑی بینک اور بولان ندی میں2 بچیوں سمیت 3افراد ڈوب گئے
  • حیدرآباد،خانہ بدوش خواتین آلائشوں سے اپنے کام کی اشیا تلاش کررہی ہیں
  • حیدرآباد،واپڈا یونین کے مرکزی صدر کا پوتا 21 روز سے لاپتا
  • حیدرآباد :عیدالاضحی عقیدت و احترام سے منائی گئی
  • حیدرآباد،ایس ایس پی نے پولیس اسٹاف کو چائے پرمدعو کیا