ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
نواب شاہ (پ ر) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع میں 3 سے 9 فروری تک منعقد ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران گھر گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں کیونکہ یہ قطرے محفوظ، موثر اور بچوں کو معذور کرنے والی بیماری سے بچانے کا واحد ذریعہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ آئندہ منعقد ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران مقررہ ٹارگٹ کے حصول کے لیے بہتر مائیکرو پلان کے ساتھ ساتھ تمام انتظامات مکمل کریں تاکہ مہم کے دوران ضلع میں کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مہم کے دوران ٹرانزٹ پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو پابند بنائیں کہ شہر میں آنے اور جانے والی گاڑیوں کو روکیں تاکہ ان میں موجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر نے والی بچوں کو کے قطرے
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔