ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان : ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، مگر سعود شکیل پہلے ہی اوور میں صرف 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان بھی 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ نعمان علی 9، ساجد خان 5 اور سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر چلتے بنے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 وکٹیں حاصل کیں، اور گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
لاہور:پاکستان ٹیسٹ ٹیم اگلے سال برطانیہ کا دورہ کرے گی، جس کا شیڈول بھی سامنے آگیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر 2026 میں شیڈول سیریز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے لیڈز میں ہوگا اور 27 اگست سے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی لندن کا لارڈز اسٹیڈیم کرے گا۔
اس طرح، تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔