پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوپہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو127رنزسے ہرادیا ۔251رنزکے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 123رنزبناکرڈھیر ہو گئی،قومی کرکٹ ٹیم نے2میچوں کی ٹیسٹ سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی، ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روزپاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 157رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان ٹیم نے 10وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے،قومی ٹیم دوسری اننگز میں بھی اچھا کھیل نہیں پیش کر سکی اور اسکی وکٹیں ایک ایک کر کے گرتیں رہیں۔نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔پہلے ٹیسٹ میچ کےتیسرا روز ملتان میں موسم صاف ہے،آج کے دن 30 منٹ اضافی دیئے جائیں گے تاکہ98اوورز مکمل ہوسکیں ، پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر206رنز کی برتری حاصل ہے۔دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر109رنزبنا کر مجموعی طور پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی،پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستانی سپنرز نے 137رنز پر پویلین بھیج دیا تھا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز آؤٹ ہوئے
پڑھیں:
شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔ کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔