کم عمری میں ذبح کئے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جانوروں کو کم عمری میں ہی غیر قانوی طور پر ذبح کئے جانے کی وجہ سے جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اینیمل ہسبنڈری کمشنز نے جانوروں کے غیرقانونی ذبح کانوٹس لیا اور اور اس حوالے سے پنجاب اورسندھ کے چیف سیکرٹریزکوخط بھی لکھ دیا ہے۔
اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں ہدایت کی کہ 3 سال سے کم عمربیل اوربھینسوں کاذبح روکاجائے اور بھینسوں اوربیل کوقابل استعمال عمر10 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔
اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سے کم عمربکری اوربھیڑوں کاذبح بھی روکاجائے اور بکریوں اوربھیڑوں کوقابل استعمال عمر4 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔
Land Cruiser 250 پاکستان میں بکنے لگی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-6
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چودھری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔ خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔