مذاکرات میں پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کےمفاد میں ہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سےکریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مسلم لیگ نواز (ن لیگ) سے بات نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب حکومت سے بات ہورہی ہے، لیکن پیش رفت نہیں ہو رہی ہم مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم مذاکرات کی کامیابی کےلیے پرامید رہیں گے۔
جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی حکومت میں پھوٹ پڑ گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مولانا فضل نے کہا
پڑھیں:
سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔
صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے۔
حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور قومی شاہراہ بحال کروائے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور صورتحال ہر گھنٹے بگڑ رہی ہے۔