پاکستانی سیاست کے رنگ واشنگٹن کی سڑکوں پر نظر آنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان کی داخلی سیاست کے رنگ اب واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نظر آنے لگے۔
پی ٹی آئی امریکا کے حامیوں کی احتجاجی مہم کے جواب میں عمران خان کے خلاف واشنگٹن میں مہم شروع کردی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی مخالف مہم کے دوران واشنگٹن کی سڑکوں پر ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرک گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ان ڈیجیٹل پوسٹرز پر عمران خان کے طالبان اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے مختلف بیانات تحریر ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد سیکرٹریٹ میں غیر منظم پارکنگ پر پابندی، نئی پارکنگ قائم
وفاقی دارالحکومت میں سیکرٹریٹ کے اطراف سڑکوں اور لینز میں غیر منظم پارکنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کر دیئے گئے ۔
سیکرٹریٹ انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ، مجسٹریٹ اورٹریفک پولیس مشترکہ طور پرپارکنگ کے نظم کو یقینی بنائیں گے اورکسی بھی گاڑی کوسڑکوں پر پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اے بی سی ڈی اورپی کیو آرایس بلاکس کی سڑکوں اور لینز پر پارکنگ مکمل طورپرممنوع قراردی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اے بی سی ڈی بلاکس کے قریب نئی پارکنگ قائم کر دی گئی ہے جہاں والٹ سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، وزراء اورسینئرافسران کی گاڑیاں موجودہ پارکنگ شیڈزمیں منظم انداز سے مقررہ جگہوں پرکھڑی کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ وزراء اورافسران ذاتی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں مناسب مقامات پر پارک کریں تاکہ اس اقدام کا نفاذ مؤثراندازمیں ہواورسیکریٹریٹ کے اطراف ٹریفک مسائل میں کمی آ سکے۔