ٹک ٹاک ون بائٹ چیلنج: لبنانی طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بیروت: لبنان میں وڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ون بائٹ چیلنج کا حصہ بننے والا جوایلی اسکاف نامی طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی طالبعلم نے ٹک ٹاک پرون بائٹ چیلنج کی وڈیوز کا حصہ بننے کےلیے کرسینٹ برگر نگلنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے طالب علم کا دم گھٹ کر سانس رک گیا، فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث وہ دنیا سے خصت ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم نے وڈیو بناتے ہوئے جیسے ہی برگر کھایا تو اس کا دم گھٹنا شروع ہوگیا، اسکول انتظامیہ اور دیگر عملے نے فوری طبی امداد دینے کے لیے طالب علم کو قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن اسوقت تک طالب علم کی روح پرواز کرچکی تھی۔
اساتذہ نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ، ناقابل تصوراور ناقابل تلافی نقصان ہے جس پر ہم سب افسردہ ہیں، طالبعلم کی ہلاکت پر سوگ میں20 اور 21 جنوری کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طالب علم
پڑھیں:
ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے لیں۔
مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ علی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور بورڈ: میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل کا آج سےآغاز ہو گا
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔