سٹی 42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کرم ضلع میں دہشتگردوں کے راستوں اور آبادیوں پر عملی قبضہ کے خاتمہ کے لئے آپریشن کی مخالفت کر دی، مولانا ایک طرف کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں رہی، دوسری طرف کرم ضلع میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے فرمایا کہ طاقت کے ذریعہ مسائل کا حل ڈھونڈنا تو عاقبت نااندیشی ہے۔ 

 مردان میں  صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے،  کمیشن وصول کئے جا رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیرواد سے کرسیوں پر بٹھا دیا گیا ہے۔ 
 خیبرپختونخوا میں کرم ضلع کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر اور آبادیوں میں بھی دہشتگرد گروہوں کے قبضہ کے بعد جب صورتحال قحط اور ادویات کی بدترین قلت جیسی صورتحال ہو گئی اور سینکڑوں جانیں منظم حملوں میں تلف ہو گئیں تو ریاست نے یہاں امن بحال کرنے کے لئے طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں مولانا فضل الرحمان کی ہمیشی کی طرح اب بھی یہی رائے ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ اس سے پہلے  مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا کے سابق قبائلی علاقوں میں خوارجی فتنہ کی شر پسندی کے خاتمہ کے لئے طاقت کے استعمال کے بھی سرگرم مخالف رہے ہیں۔

آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے

  مردان میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان  نے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کے حق مین ہیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت کے "مذاکرات" کے متعلق مولانا نے کہا، "مذاکرات میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی لیکن ہم پر امید رہیں گے کہ یہ مزاکرات کامیاب ہوں.

ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے حق میں ہیں۔"

انہوں نے کہا," مذاکرات سےاختلافات ختم نہ بھی ہوں لیکن رویوں میں بہتری آئے تو اچھی بات ہوگی۔"

ٹک ٹاک کیلئے امریکہ میں بلیک سنڈے، لاکھوں کے روزگار خطرہ میں

کرم کی  صورتحال پر مولانا فضل الرحمان  نے کہا، اکہ کُرم میں آپریشن کے ذریعے معاملات حل نہیں ہوں گے اور طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ناعاقبت اندیشی ہوگی۔

انہوں نے  کہا، سیاستدانوں کو اعتماد میں لیکر جرگہ کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں، کُرم کی صورتحال پر اسٹیبلشمنٹ ہم سے کوئی مشورہ لینا چاہے تو انکار نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی طرح خیبر پختونخوا کی حکومت بھی شر پسندوں کے خلاف راست اقدام کرنے کی مخالف رہی ہے اور بہانے بہانے سے کرم اور صوبہ کے دیگر علاقوں مین لاقانونیت کا طوفان چڑھتے خاموشی سے دیکھتی رہی ہے۔ آخر کار وفاقی وزارتِ داخلہ اور پاکستان کے عسکری ادارہ کے نمائندوں کے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں دباؤ ڈالنے کے نتیجہ مین اب خیبر پختونخوا کی حکومت کرم ضلع کے حالات کو درست کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون سے کوشش کر رہی ہے۔  خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا اب ماننا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں چند شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی کے 9 رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے افتتاح میں شریک ہوں گے

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا علاقوں میں کے ذریعے طاقت کے کے خلاف کرنے کے ہوں گے کے لئے نے کہا

پڑھیں:

تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعےحل کرنا چاہیے، دباؤ کے ذریعے شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکم دینا مناسب نہیں ہو گا۔

عاصم افتخار نے یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا

سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کثیر الجہتی اقدامات کے لیے اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج دنیا جنگوں، عدم برابری، معاشی عدم استحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کا سامنا کر رہی ہے، یہ بات امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • سلیکٹڈ حکومتیں قوم پر مسلط کی جاتی ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  • دھاندی سے بنی وفاقی و صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکیں، کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ، فضل الرحمان
  • جے یو آئی کا اپوزیشن اتحاد بنانے سے انکار، اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت ناکام ہوچکی کے پی میں حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے، فضل الرحمان
  • اپنے ہی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپوزیشن کا باضابطہ اتحاد موجود نہیں، مولانا فضل الرحمان
  • حکومت کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں ہوا، پتا نہیں کوٹ پینٹ پہن کر کیا ڈسکس کیا، علی امین گنڈاپور
  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ