حکومت کو مذاکرات سے فرار کیلئے چور دروازہ چاہئے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اس فیصلے کی نہ کوئی بنیاد ہے نہ کوئی دلیل، اس رقم میں سے ایک پیسہ بھی بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات سے فرار کیلئے چور دروازہ چاہئے، اگر کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات آگے نہیں جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اس فیصلے کی نہ کوئی بنیاد ہے نہ کوئی دلیل، اس رقم میں سے ایک پیسہ بھی بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انگلینڈ ویلز ہائیکورٹ کے فیصلے نے اس فیصلے کو بےنقاب کر دیا ہے، یہ مضحکہ خیز فیصلہ ہے، پنجاب حکومت کی مجال نہیں ہے کہ وہ القادر ٹرسٹ کو اپنی ملکیت میں لے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصلہ اور سزا دونوں کی معطلی ہوسکتی ہے۔ اس فیصلے کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالی گئی، القادر ٹرسٹ بھی مفاد عامہ کا ٹرسٹ ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری اپیل جلد لگے گی اور یہ فیصلہ 2 دونوں میں اُڑ جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی اس فیصلے نہ کوئی
پڑھیں:
یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے: سلمان اکرم راجہ
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں۔
لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لڑتے رہیں گے، ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے بات کرتے رہیں گے، پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کے لیے چیلنج ہے، زندہ قومیں جواب دیا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رات گئے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی موجودگی میں محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم، اعزاز رفیق، افتخار احمد، رانا تنویر اور زیاس خان کو بری کر دیا تھا۔
اسی مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔