نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لندن میں سکاٹ لینڈ پولیس کی طرف سے کل گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کارکن کا رہائی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔ گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے 5 سو میٹر سے زیادہ قریب نہیں جا سکتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلفام کیانی پی ٹی ا ئی پولیس نے
پڑھیں:
راولپنڈی: افغانیوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالکان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 روز کے دوران افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا، 163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج کرلیے گئے۔