جو بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
واشنگٹن:
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے پہلے واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیں گے۔
انہوں نے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مجھے یہ ایپ پسند ہے ۔ اسکے پچاس فیصد شیئر امریکہ کو ملنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی ہے، امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے جارہے ہیں۔ملک کو بدنام اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور دراندازی روکیں گے۔
میرے صدارت سنبھا لنے سے پہلے ہی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہم تاریخی رفتار اور طاقت سے کام کریں گے۔
غزہ میں جنگ بندی مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے ایک اہم قدم ہے ۔ ایران کے پاس اب حماس کی مدد کے لئے پیسہ نہیں ہے۔ اس موقع پر ایلون مسک نے بھی خطاب کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی صدارت کے پہلے دن نو منتخب صدر متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کچھ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ امیگریشن سمیت دیگر امور پر درجنوں احکامات پر دستخط کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کا ہر بنیاد پرست اور احمقانہ انتظامی حکم میرے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی منسوخ کر دیا جائے گا۔'
نو منتخب صدر نے کہا کہ آپ کو کل ٹیلی ویژن دیکھنے میں بہت مزہ آئے گا۔
یہاں کچھ اقدامات ہیں جو انہوں نے بیان کیے ہیں جو وہ ایگزیکٹو احکامات کے ذریعہ کریں گے۔
ان احکامات میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلاوطنی پروگرام شروع کرنا، ماحولیاتی قوانین میں کمی کا اعلان، مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں اضافے کا فیصلہ شامل ہے۔
نو منتخبت صدر ممکنہ طور پر حلف اٹھاتے ہی ڈوگے نامی نیا محکمہ بنانے کا اعلان بھی کریں گے، اس کے علاوہ سابق صدور کے قتل سے متعلق ریکارڈ کی فراہمی کی ہدایات بھی دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ فوج کو عظیم "آئرن ڈوم" میزائل بطور دفاعی ڈھال بنانے کی ہدایت کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا کا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکا نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا، چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
مارکو روبیو نے کہا کہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے، آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔