نادرا کی بائیکر سروس: ایک مثبت قدم مگر مسائل برقرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نادرا کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، اور میرپورخاص میں بائیکر سروس کا آغاز یقینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ یہ سہولت شہریوں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلائے گی، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو وقت کی قلت یا جسمانی معذوری کی وجہ سے مشکل میں ہوتے ہیں۔ سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کے اجرا اور تجدید جیسے اہم امور گھر بیٹھے انجام دینا ممکن ہوگا، جو ایک اچھا اور بہتر عمل ہے تاہم اس میں جو اضافی ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس اقدام کے ساتھ ہی نادرا کے موجودہ مسائل نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ میگا سینٹرز اور دیگر دفاتر میں شہریوں کو بدستور غیر ضروری مشکلات، عملے کی کمی، اور بدانتظامی کا سامنا ہے۔ دفاتر میں عوام کا رش اور طویل انتظار کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مزید جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
داعی کی حیثیت سے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرناچاہیے‘ فریحہ فواد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-10
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی نشر و اشاعت ضلع جنوبی کے تحت سوشل میڈیا ٹریننگ پروگرام کے رزلٹ ڈے کا انعقاد ہوا۔ نگراں نشر و اشاعت برنس روڈ سمیرا مشتاق نے تذکیری گفتگو میں وقت کی اہمیت اور جوابدہی کے احساس کی طرف متوجہ کیا۔ رکن ضلع جنوبی و ٹیم ممبر نشر و اشاعت جنوبی فریحہ فواد نے Purpose Driven Social Media; A Smarter Way ورکشاپ میں شرکا کو ترغیب دلائی کہ ایک داعی کی حیثیت سے ہمیں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنا ہے۔ اس کے ذریعہ ہم نے امر بالمعروف کے ساتھ نہی عن المنکر کا کام بھی جاری رکھنا ہے۔ نگراں نشر و اشاعت جنوبی مدیحہ مقصود نے فریحہ فواد کے ہمراہ شرکا کو ان کی بہترین کارکردگی پر سراہا اور انہیں سرٹیفیکیٹس اور تحائف دیئے۔ سوشل میڈیا ٹریننگ پروگرام میں ضلع بھر سے خواتین اور طالبات نے ذوق و شوق سے شرکت کی۔