راجوری, ایک اور بچی کی پراسرار موت، مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں ایک اور بچی کی پراسرار موت ہو گئی ہے جس سے علاقے میں اس طرح کی اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بدھل میں پراسرار ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چالیس روز سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ مرنے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ آج جو بچی فوت ہوئی ہے وہ علاقے کے رہائشی محمد اسلم کی تھی۔قبل ازیں ان کے پانچ بچے پراسرار طور پر فوت ہو چکے ہیں اور یہ ان کا آخری بچہ تھا جو آج فوت ہوا ہے۔ آج فوت ہونے والی محمد اسلم کی بیٹی یاسمینہ جان کو گزشتہ اتوار کو جی ایم سی راجوری لے جایا گیا تھا جہاں سے اسے پیر کو جدید علاج کے لیے جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا تھا تاہم علاج کے دوران آج شام اس کی موت ہو گئی، یوں انہوں نے اپنے تمام چھ بچے کھو دیے ہیں۔ فوت ہونے والوں میں اسلم کی چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کے علاوہ ایک ماموں اور خالہ بھی شامل ہیں۔ فل الحال کسی بیماری یا وائرل انفیکشن کا ثبوت نہیں ملا ہے۔ تاہم گاﺅں میں سخت خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کیوجہ سے لوگ سخت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہو گئی
پڑھیں:
کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
اپنے حکم میں عدالت عالیہ بلوچستان نے پریس کانفرنس یا تقریب کیلئے ڈی سی کوئٹہ سے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کی جانب سے پریس کلب میں تقریب یا پریس کانفرنس کے لئے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 27 اگست 2024 کو پریس کانفرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔