اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

وزیر داخلہ نے بروقت آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے، انہوں نے خارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور قیام امن میں ان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کی وزیر داخلہ

پڑھیں:

ٹانک میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید

راولپنڈی:

ٹانک میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر باردو سے بھری گاڑی ٹکرادی، نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ 'فتنہ الخوارج' کے دہشت گردوں نے 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب  ضلع ٹانک میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے مستعد اور فوری ردعمل نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے خوارج کو نشانہ بنایا اور بارہ خوارج کو ہلاک کر دیئے۔

اسی دوران حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے کی شدت سے چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں وطن کے پندرہ بہادر سپوت شہید ہوگئے جن میں فوج کے بارہ جوان، دو پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری عہدیدار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹانک میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید
  • ٹانک ،چیک پوسٹ پر حملہ ، 12 فوجیوں سمیت 15 شہید،12 خوارجی ہلاک
  • ٹانک: پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا بزدلانہ حملہ، 15 بہادر جوان شہید، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
  • فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا: محسن نقوی
  • فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری