امریکا میں شدید سردی اور برف باری، 7 کروڑ افراد نشانے پر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
امریکا کے مشرقی ساحل سے ملحق علاقوں میں انتہائی نوعیت کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برف باری کا امکان ہے اور اس کے نتیجے میں کم و بیش سات کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکا اور کینیڈا کے خطے میں موسم کی اس کیفیت کو آرکٹک بلاسٹ کہا جاتا ہے۔ قطبین پر جب موسم شدت اختیار کرتا ہے تو امریکا، کینیڈا، گرین لینڈ اور دیگر خطوں اور ممالک میں بھی موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے یعنی برف باری خطرناک شکل اختیار کرتی ہے اور برف باری نہ ہونے کی صورت میں بھی سردی بہت بڑھ جاتی ہے۔ سردی کی شدت معمولاتِ زندگی کو متاثر کیے بغیر نہیں رہتی۔
شدید موسم کی زد میں آنے والی ریاستوں نے متعلقہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ہیٹنگ سسٹم کو چالو رکھنے کے حوالے سے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ شمالی امریکا سے مائن کے سِرے تک کے پورے علاقے میں سردی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کے لیے کام پر جانا اور بچوں کے لیے اسکول جانا دشوار ہوچکا ہے۔ ریاستی حکومتیں سردی کی شدت سے نپٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ کام کے اوقات تبدیل کرکے گھٹائے بھی گئے ہیں۔ جہاں سردی بہت زیادہ ہے وہاں اسکول بند کرنے کا آپشن اختیار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موسم کی
پڑھیں:
شام، جولائی رژیم کے دہشتگردوں اور مزاحمتی فورسز میں شدید جھڑپیں، 16 افراد ہلاک
دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں جھڑپوں کے نتیجے میں 8 عام شہری مارے گئے جبکہ ان جھڑپوں میں الجولانی گروہ کے کم از کم 8 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں الجولانی رژیم کے دہشت گردوں اور عام شہریوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد شام میں اقتدار پر قابض ہونے والے الجولانی کے کارندے ملک میں عوامی تحریکوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم رکھ سکے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے کے مطابق، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں عوامی مزاحمتی فورسز اور الجولانی گروہ سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں کم از کم 8 عام شہری مارے گئے اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ان جھڑپوں میں الجولانی گروہ کے کم از کم 8 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر صوبہ السویدا میں بھی الثعلہ اور الاصلحہ دیہات کے اطراف اور فوجی ہوائی اڈے کے آس پاس جھڑپیں جاری ہیں۔