2025-05-01@21:40:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1914
«ایک ہی خاندان کے»:
لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کوہستان (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ...
بھارت کے خلاف قوم ایک ہوگی لیکن افغانستان کے ساتھ کچھ ہوا تو ایک نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ معاملہ ہوگا تو قوم ایک ہوگی لیکن اگر افغانستان کے ساتھ کوئی معاملہ ہوا تو قوم ایک صفحے پر نہیں ہوگی، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یکجہتی فلسطین و خدمات مولانا حامد الحق شہید کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا سمیع الحق اور مولانا حامد الحق کی یاد میں اس طرح اکٹھا ہونا بہت ضروری تھا، اس اجتماع کا اہتمام بہت ضروری تھا، ہمارا تعلق...
نت نئے ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے 30 اپریل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیوں اسٹاک مارکیٹ مندی سے شدید مندی اور پھر ریکارڈ مندی کا شکار ہوئی۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک پاک بھارت کشیدگی برقرار رہے گی تو یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو یا سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگائیں گے بلکہ اس ماحول میں سرمایہ کار اپنا پیسہ نکالنے کو ترجیح دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ہو یا معیشت وہ ایسے ماحول میں متاثر ہوتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایسے جنگی معاملات کے سلسلے میں حساس ہوتی...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے...
کچھ عرصے پہلے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن کی سطح پر دریا اور سمندر موجود ہیں۔ لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ٹائٹن کے دریاؤں میں ڈیلٹا نہیں ہے۔نظامِ شمسی میں زمین کے علاوہ ٹائٹن واحد ایسی جگہ ہے جس کی سطح پر مائع بہتا ہے۔محققین نے حال ہی میں سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر ڈیلٹا کی تلاش کی لیکن اُنہیں وہاں کوئی ڈیلٹا نہیں ملا۔ اس تحقیق کے سربراہ سیم بیرچ نے کہا کہ ہم اس بات کو معمولی سمجھتے ہیں کہ اگر کہیں دریا موجود ہیں تو یقیناََ ڈیلٹا بھی موجود ہوگا لیکن اس حوالے سے...
بلوچستان کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے کوئٹہ میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی اسامیوں کی تشہیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گروہ کے سر غنہ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران دفتر سے تقرری کے جعلی آرڈر، فراڈ کا شکار ہونے والے افراد کے دستاویزات، متعدد لیپ ٹاپ، جعلی اسٹیمپ، جعلی سرکاری خطوط اور اہم دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر محکمۂ تعلیم کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نشاندھی کروائی کہ ’تالپور فاؤنڈیشن اور راسکو ٹیسٹنگ سروس‘ کے نام سے شہر میں ٹیچنگ کی اسامیوں پر بہت بڑا عوامی فراڈ ہوا ہے۔ شہریوں کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات یکم مئی کو ایک ترمیم شدہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس سے بھارتی پاکستانی سرحد پر پھنسے ہوئے لوگوں کو بڑی راحت مل گئی ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زیر التوا کلیئرنس کے بعد اٹاری میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کے ذریعے بھارت سے روانگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہے گی۔ بھارت نے پہلے کہا تھا کہ اٹاری واہگہ سرحد 30 اپریل کو بند کر دی جائے گی۔ پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل بھارت میں بھی اپنے ڈراموں ’میرے ہمسفر‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے چرچے میں ہیں۔ مگر ان کی شہرت کا یہ سفر ایک ناخوشگوار موڑ پر پہنچ گیا ہے جب ایک بھارتی سی گریڈ اداکار فیضان انصاری نے ہانیہ کے خلاف انتہائی گھٹیا اور گستاخانہ ریمارکس کرکے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا۔ فیضان انصاری نے نہ صرف ہانیہ عامر کو نامناسب القابات سے نوازا بلکہ ان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الزامات بھی عائد کیے۔ یہ سب کچھ اس وقت سامنے آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ہانیہ عامر ایک بار پھر دونوں ممالک کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل...
پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
امریکا نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد یوکرین کے ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے مشترکہ استعمال کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد تک رسائی کے لیے یہ معاہدہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے موجودہ نایاب ذخائر سے متعلق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ زوروں سے جاری ہے۔ معاہدے سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ میں فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کو دی جانے والی ’اہم مالی اور(جنگی) ساز و سامان‘...
جسٹس جمال خان مندوخیل نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلف کے الفاظ دیکھ کر ڈر لگتا ہے، انصاف اللہ کا کام ہے، جج قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں عالمی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے سنا ہوگا جسٹس بولتے نہیں لکھتے ہیں، مجھے بھی تقریر کرنا مشکل لگ رہا ہے، یہ تقریب اہم ہے جس میں مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذمے داری نبھانا چاہئے، آپ مزدور ہیں اور میں جج ہم دونوں کا کام ایک جیسا ہے ہم فیصلہ کرتے ہیں انصاف اللہ کی طرف ملتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
گنز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے کتے کے درمیان تاریخی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے، ڈین نسل کے 3 فٹ اور 3 انچ لمبے 7 سالہ کتے ریجنالڈ کی ساڑھے 3 انچ قد کے 4 سالہ چیہواہوا نسل کے کتے پرل کی ملاقات اڈاہو میں واقع ریجنالڈ کے مالک کے گھر ہوئی، ریجنالڈ کے مالک سام نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ دنیا کا سے لمبا کتا ’صرف ایک بڑا بچہ‘ ہے جو انسان کے چھوٹے بچے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کروز شپ کمپنی نے لیگو بوٹس بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ’میں اس بات سے پریشان نہیں ہوں کہ ریجی پرل کے بارے میں محتاط نہیں...
ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اپریل میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے ایک خاتون بیوہ اور پانچ بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، پولیس کے...
پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ مداحوں نے ایمن اور منال کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن چند صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اداکاروں کے بھائی کے ولیمے پر پہنے ہوئے جوڑے ایک آنکھ نہ بھائے کیونکہ وہ تقریباً دلہن کے جوڑے جیسے لگ رہے تھے۔ ایک صارف نے ان کی ولیمے کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایمن اور منال خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ خدارا کسی کے خاص دن کو خراب نہ کریں۔ دلہن نے...
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ممکن ہے اور برطانیہ اس حوالے سے کسی اور ملک کے فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا۔ لندن میں ہاؤس آف لارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ محض علامتی قدم نہیں بلکہ دو ریاستی حل کی طرف ایک حقیقی سیاسی پیشرفت کا حصہ ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام انصاف کے حقدار ہیں اور وہ اپنے وطن میں جینے کے مکمل حق دار ہیں۔ مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند ڈیوڈ لامی نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کی شناخت برطانیہ کی لیبر پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے اور ان...

ایک ویل چیئر عطیہ کرنے سے دنیا کے 52 ممالک میں خدمت تک سفر،مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کیسے کام کر رہی ہے؟
وی نیوز ایکسکلوسیو میں مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین لخت حسین نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ لخت حسین کا کہنا تھاکہ 1990 میں لندن سے ایک پاکستانی بچے کے لیے ویل چیئر بھیجی اور اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا، پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج وہی کارواں ‘مسلم ہینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے پوری دنیا میں سماجی کام کر رہا ہے۔ لخت حسین نے کہا کہ مسلم ہینڈ آرگنائزیشن اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور گزشتہ 34 سالوں میں ہم دنیا کے تقریبا ًسبھی آفات میں لوگوں کی خدمات کر چکے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
اسلام ٹائمز: بھلا کوئی اندازہ کرے، اُس شخص کی مشکلات کا کہ جو دِل و جان سے محنت کرتا ہے، لیکن اسکی محنت کا کوئی حقیقی بدلہ اُسے نہیں ملتا۔ جو اپنی ساری جسمانی قوت و توانائی اپنی مزدوری میں صرف کر دیتا ہے، لیکن وہ سکون سے نہیں جیتا۔ اسکی روزانہ کی جدوجہد اُسکی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر پاتی۔ وہ زمین سے رزق کماتا ہے، لیکن اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھی اسے زندگی کے ہر پہلو میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ ہمارے عہد کا یہ نوحہ ہے کہ یہاں سچائی اور ایمانداری سے محنت کرنیوالا کبھی اپنے پیٹ کی آگ کو پوری طرح نہیں بجھا پاتا، وہ ایک عظیم انسان ضرور ہوتا ہے،...
بلوچ عوام محب وطن اورملک کے خیر خواہ ہیں، سردار زادہ میر سعید جان لانگو WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(بیورو رپورٹ)نامور سیاسی و سماجی رہنما سردار زادہ میر سعید جان لانگو نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں بلوچ عوام اور خاص طور پر لانگو قبائل کے افراد اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، بلوچ عوام محب وطن اورقربانیاں دینے والیاور اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی بھر پور خدمات پیش کرنیوالوں میں سے ہیں، بلوچ عوام امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور وطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں میر زادہ سعید...
وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی، بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنے اور ان سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے...
چین کی ہائبرڈ گاڑی اوماڈا سی 7 کو شنگھائی آٹو شو 2025 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ توقع ہے کہ یہ پاکستان میں اب تک کی بہتر ہائبرڈ کار ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟ گاڑی اپنی برقی رینج، کارکردگی اور جدید اندرونی خصوصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہے۔ یہ گاڑی چیری اور ہنڈائی نشاط موٹرز کی ذیلی کمپنی نیکسٹ جنریشن آٹو کے اشتراک سے بنی ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد پاکستانی مارکیٹ میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔ بیرونی ڈیزائن اوماڈا سی 7 میں مگرمچھ کی جلد کی طرز کی ایک مخصوص فرنٹ گرل ہے جو اسے ایک منفرد فرنٹ اینڈ شکل دیتا...
زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکیہ کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں استنبول بلدیہ کے 18 ملازمین کو ایک زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ اپوزیشن اور شہر کے جیل میں بند میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو مارچ میں بدعنوانی کے الزام میں زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) افغانستان میں مارچ سے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد افغان طالب علموں کو پگڑیوں اور لمبے کرتوں پر مشتمل ایسی نئی یونیفارم پہننے کا حکم دیا گیا ہے، جو ملک میں طالبان کی حکمرانی سے میل کھاتا ہوا۔ طالبان کی وزارت تعلیم نے اس اقدام کو نظم و ضبط کی مضبوطی، سماجی عدم مساوات کی حوصلہ شکنی اور حقیقی اسلامی لباس کے ضوابط کے تحت قرار دیا ہے۔ تاہم یہ ایک ایسا اقدام ہے، جس نے افغان معاشرے میں تقسیم کو جنم دیا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے، ''اسلام نے لباس پر توجہ دے کر حیا اور وقار کے معیار کو...
مشہور ٹک ٹاکر اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کے شوہر حکیم شہزاد کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں کیے گئے حیران کن انکشافات بنے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے انکشاف کیا کہ ان کی دانیہ شاہ سے شادی کسی جذباتی تعلق یا محبت کا نتیجہ نہیں تھی۔بقول ان کے، ”میں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی۔ وہ اور اس کی ماں میرے پاس قانونی مدد کے لیے آئیں، وہ خوبصورت ضرور تھی مگر دل سے کبھی تعلق نہیں جوڑا۔“ انہوں نے کہا کہ...
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں تیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں اختراع اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آج نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نسٹ میں جدید ترین “اناطولو کریئیٹر لیب” کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ ترکیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جسے ترکیہ کا امدادی ادارہ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی تیکا سپانسر کر رہا ہے، اور یہ پاکستان و ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تکنیکی اشتراک کی علامت ہے۔افتتاحی تقریب میں ترک سفیر عزت مآب عرفان نذیراوغلو، نسٹ کے پرو ریکٹر ڈاکٹر عثمان حسن، شمالی ترک جمہوریہ...
پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا اور یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے خوب میمز بنائیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ممکنہ جنگ کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی اقدام کا تمسخر اڑاتے نظر آئے کسی نے کہا کہ ’پانی بند ہو گیا تو میں نہاؤں گا کیسے‘۔ تو کوئی منہ پر صابن لگا کر مودی کو پانی کھولنے کا کہتا رہا۔ اس دوران بھارت میں کچھ نوجوانوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پانی کی بوتلیں بھیجنے پر مبنی ایک میم ویڈیو بنائی۔ جس میں...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی تک رسائی کے لیے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ تمام مندوبین کو کانفرنس میں شرکت پر دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈی ایف ڈی آئی فورم پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ہمارے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو اسے جنگ تصور کریں گے، اسحاق ڈار انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے، ترقی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت...
پاکستان میں ایک ہی چارج سے 500 کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک موٹر سائیکل تیار کرلی گئی ہے۔ پاکستان کے مقامی ای وی اسٹارٹ اپ براقی نے ایک نئی الیکٹرک موٹرسائیکل لانچ کی ہے، جس نے ایک ہی چارج پر 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان موٹرسائیکل 2 کلو واٹ ہائی ٹارک لی آئن موٹر پر چلتی ہے ، جس میں 10.43 کلو واٹ این سی ایم (نکل کوبالٹ مینگنیج) کی بیٹری ملتی ہے ، جو کسی گھر میں نصب سولر سسٹم کی بیٹری سے بھی بڑی ہے، یہ بیٹری اعلی معیار کی توانائی مہیا کرتی ہے اور موٹرسائیکل کو طویل فاصلہ طے کرنے میں مدد...
لاہور: لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہر میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ لاہور کو دو تین دن پہلے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے، لاہور میں جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے، ڈکیتی اور قتل میں چون فیصد کمی آئی ہے، یہ سرکاری اعداد و شمار نہیں ہیں ایک عالمی ادارے کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو شاباشی بھی دی ہے، سیف سیٹیز بنائے گئے ہیں...
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل پر سنگین سوالات اُٹھادیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایس ایل کے موجودہ نظام اور شیڈولنگ کو "ناقابل قبول" قرار دے دیا۔ انہوں نے بورڈ پر الزام عائد کیا کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کو بین الاقوامی معیار پر نہیں چلا رہا۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" علی ترین نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل کا شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کی وجہ سے لیگ کو نقصان ہورہا ہے، اسٹار پلئیرز کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) دوبارہ منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کے دن وائٹ ہاؤس واپس آئے اور اپنے ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد کرتے ہوئے بہت سے صدارتی فرامین پر دستخط کیے۔ انہوں نے اپنے پہلے 100 دنوں میں جن صدارتی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، ان میں امیگریشن، مساوی مواقع کے اقدامات اور ٹرانس جینڈر کے حقوق کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی ٹیرف کی حکمت عملی نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ٹرمپ کی انتظامیہ نے روایتی یورپی اتحادیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے یوکرین میں روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے جارحانہ انداز میں کوشش کی ہے۔ یوکرین...
بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں جونی لیور سے مشابہت رکھنے والے مداح کو ان کے سامنے ہی ان کی نقل اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جونی لیور کے سامنے ہو بہو ان کے جیسی اداکاری کرنے پر وہ بھی حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ دونوں کے درمیان 19,20 کا ہی فرق لگ رہا ہے۔ 19-20 ka hi Farak Hai BC ???? pic.twitter.com/Wv2TFMNLcw — POSITIVE FAN (@imashishsrrk) April 29, 2025 جولی نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ دونوں تو ہو بہو ایک جیسے لگ رہے ہیں۔ Same...
بھارت نے 2019 میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد فوجی جدیدکاری کی رفتار تیز کر دی ہے، لیکن نئے ہتھیاروں اور دفاعی شراکت داریوں کے باوجود ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بھارتی افواج ممکنہ تصادم کے لیے تاحال پوری طرح تیار نہیں ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے لیے مجیب مشعل اور سہاسنی راج لکھتے ہیں کہ جب بھارت اور پاکستان کے درمیان مستقل تنائو آخری بار تصادم میں بدلا، تو بھارتی حکام کو ایک تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑاکہ ملک کی بڑی بھاری بھرکم، فرسودہ فوج سرحدوں پر فوری خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں تھی۔2019 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیارے کی ہزیمت آمیز تباہی نے بھارت کی جدیدکاری کی...
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دعا مانگ رہا ہے اور اس کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار اور علاقے کے دیگر لوگ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے ہیں۔ دعا مانگتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بچے نے کہا کہ ہماری پولس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے، اس پر پولیس اہلکار نے ہنستے ہوئے دعا کے لیے اٹھائے ہوئے ہاتھ چھوڑ دیے اور ساتھ کھڑے دیگر لوگوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ اسے کہتے ہیں موئے موئے، بچہ دعا کر رہا تھا پولیس نے بھی خوشی سے ہاتھ اٹھائیں۔بچے نے کہا ہماری پولس رشوت خور ہیں اللہ ہدایت دے، پولیس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) امریکہ اور یمن کی عملاﹰ حکومت، جس کا کنٹرول ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں میں ہے، کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حالانکہ واشنگٹن نے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ اتوار کو صعدہ صوبے میں تارکین وطن کے حراستی کیمپ پر امریکی حملے میں ایتھوپیا کے متعدد تارکین وطن ہلاک ہوئے۔ حوثیوں کے زیر انتظام خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی، جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اس تعداد کو کم کرتے ہوئے 70 کے قریب بتایا ہے۔ یمن: حراستی مرکز پر ’امریکی فضائی حملہ، درجنوں تارکین وطن‘ ہلاک امریکی سینٹرل کمانڈ، یا...
پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر میں ایک بار پھر تبدیلی کے اشارے ملنے لگے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹاپ آفیشلز ڈومیسٹک کرکٹ سے سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ ذرائع کے کا کہنا ہےکہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور سینئر جی ایم جنید ضیا سے ٹاپ مینجمنٹ خوش نہیں لیکن فی الحال دونوں سے ملازمتیں بچ گئی ہیں، گزشتہ دنوں ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں عبداللہ اور جنید دونوں ہی شامل نہیں تھے، یہ ان پر عدم اعتماد کا واضح ثبوت تھا۔ حال ہی میں عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے الگ ہونے والے عاقب جاوید اور...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے زور دیا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ...
پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے نے نہ صرف کئی گھرانوں کو سوگوار کیا بلکہ برصغیرکی فضا کو ایک بار پھر بارود کی بو سے آلودہ کردیا۔ ہم کب تک لاشیں گنتے رہیں گے؟ کب تک مائیں اپنے بیٹوں کے لاشے اٹھاتی رہیں گی؟ کب تک بچوں سے ان کے باپ چھینے جاتے رہیں گے؟ یہ سرزمین جس نے کبھی صوفیا، سنتوں، بھگتوں اور فقیر منش انسانوں کو جنم دیا، وہ اب مسلسل ایک جنگی میدان بنی ہوئی ہے جہاں انسان کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے اور سیاستدانوں کے لیے صرف نعرے اہم ہیں، عوام کی اذیت نہیں۔ پہلگام حملے کی مذمت نہ کرنا ظلم کا ساتھ دینا ہے۔ بے گناہ لوگوں پر حملے چاہے، وہ کسی بھی...
ہم تو سدا سدا کے اور جدی پشتی آدھے ادھورے لوگ ہیں، اس لیے قدم قدم پر مجبوریوں، محرومیوں اور تشنہ تمناوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ’’چادر‘‘ چھوٹی ہے،اس منخوس لمبے تڑنگے جسم کو چھپانے، ڈھانپنے اور اوڑھنے کے لیے ناکافی ہے۔ سر چھپاتے ہیں تو پیر باہر ہوجاتے ہیں، پیر چھپاتے ہیں تو سر اور چہرے پر مچھر مکھیاں حملہ آور ہوتی ہیں۔ چنانچہ ہماری گاڑی کے ٹائر بہت خستہ ہوگئے تھے بلکہ پنکچر لگانے والوں نے صاف صاف بتادیا کہ اب ان میں پنکچر لگانے کے لیے بھی جگہ نہیں رہی ہے، ٹائر بدلوادیں یا پھر دکان بدل لیں، ہم تو معذرت خواہ ہیں۔ اب ٹائر بدلوانا کوئی معمولی کام تو نہیں تھا، معمولی لوگوں کے...
اپنے ایک بیان میں علاء الحیدری کا کہنا تھا کہ میں نے احمد الشرع کے نام سے معروف، دہشتگرد کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کے رکن "ابتسام الهلالی" نے خبر دی کہ متعدد ارکان پارلیمنٹ، بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں ابو محمد الجولانی کی شرکت کے مخالف ہیں۔ ابتسام الهلالی نے شفق نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مخالفت کی وجہ اُن دہشت گرد گروہوں کی جانب سے انجام دئے گئے جرائم ہیں جن کے ابو محمد الجولانی رکن رہے ہیں۔ ان متعدد جرائم میں اہم ترین بغداد کے مرکزی علاقے "الکرادہ" میں ہونے والا بم دھماکہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 51 سے زائد نمائندوں...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔ عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے...

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب , پاک فوج نے ایک ہی دن میں دوسرا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
مظفرآباد/راولپنڈی:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے، جن میں سے ایک کو ستوال سیکٹر اور دوسرے کو مناور سیکٹر (بھمبر) میں نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹرز پاکستانی حدود میں جاسوسی میں مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق مار گرایا گیا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ماڈل کا تھا، جو جدید جاسوسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔صبح کے وقت بھی پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا کواڈ کاپٹر نشانہ بنایا تھا، جو مناور سیکٹر میں سرگرم تھا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں نہ صرف دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی بڑھا رہی...
فولکر ترک نے ایک بیان میں کہا کہ اس انسانی سانحے کو ایک نئے اور ناقابل تصور درجے تک پہنچنے سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششیں ضروری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر فولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد پر مکمل پابندی غزہ میں زندگی بچانے والے اہم امدادی نظام کے خاتمے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس انسانی سانحے کو ایک نئے اور ناقابل تصور درجے تک پہنچنے سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششیں ضروری ہیں۔ فولکر ترک نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر ایسے حالات مسلط کر رہا...
ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے سرچ ٹول میں متعدد نئے فیچر شامل کر دیے۔ اب پلیٹ فارم کی مدد سے صارفین خریداری کر سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی یہ اپ ڈیٹس گزشتہ برس اکتوبر میں متعارف کرائے گئے سرچ فیچرز میں شامل کی گئیں ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی گوگل اور دیگر سرچ انجنز کے لیے مسائل بڑھا رہا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس میں سب سے اہم شاپنگ فیچر ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اشیاء کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور موازنہ کرنے کے بعد براہ راست چیٹ جی پی ٹی سے خرید سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی نے یہ بات واضح...
267 ویں پوپ کے انتخاب کے لیے کنکلیو (کارڈینلز کا اجلاس) کا آغاز 7 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان ویٹیکن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق روم میں موجود کارڈینلز نے 7 مئی 2025 کو کنکلیو شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد 21 اپریل کو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے۔ بطور پوپ ان کا دور 12 برس پر محیط تھا۔ یہ تاریخ پیر کی صبح تقریباً 180 کارڈینلز نے ویٹیکن میں پانچویں عام اجتماع کے لیے جمع ہونے کے موقعے پر کی تھی۔ یہ کانفرنس ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں منعقد ہوگی جو...
پہلگام، بھارت — حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام، میڈیا اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مودی حکومت پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، مگر بی جے پی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کو ‘فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سیاسی مبصرین نے اسے ایک منصوبہ بند کارروائی کہا ہے، جس کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو بدنام کرنا اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کو ہوا دینا ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹنگ میں متعدد سخت سوالات اٹھائے ہیں: جدید اسلحے سے لیس دہشتگرد پہلگام جیسے حساس علاقے تک 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کیسے پہنچے؟ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیاں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان میں اپنی طویل رفاقت اور اعتماد کو ایک بار پھر مضبوط کرتے ہوئے نوکیا HMD نے اپنے مشہور فیچر فون ماڈلز پر 600 سے 800 روپے تک کی زبردست قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے جو معیار اور سادگی کو بجٹ میں چاہتے ہیں۔قیمت میں کمی درج ذیل مشہور ماڈلز پر لاگو ہے:Nokia 105 Classic - PKR. 2,999/-Nokia 106 (2023) - PKR. 3,999/-Nokia 108 (2024) - PKR. 4,199/-Nokia 110 (2023) - PKR. 4,999/-Nokia 125 (2024) - PKR. 5,199/-جب مہنگائی ہر چیز کو متاثر کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ اقدام عام پاکستانی صارف کے لیے نوکیا کی جانب سے ایک...
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوال پر کرارا جواب دیدیا۔ معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے آن لائن سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا۔ تاہم اداکارہ کو یہ سوال ایک آنکھ نہ بھایا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کرنے والے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پریٹی زنٹا نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں لوگ دوسروں کی شناخت اور انتخاب پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اگلے ہی روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اُس مداح سے معذرت بھی کر لی۔ پریٹی زنٹا نے لکھا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) میانمار میں حکام منگل 29 اپریل کو آنگ سان سوچی کے ایک جھیل کے کنارے واقع بنگلے کو نیلام کرنے میں چوتھی بار بھی ناکام رہے۔ اب بھی جیل میں بند نوبل امن انعام یافتہ سوچی کی اس رہائش گاہ کو خریدنے کے لیے کوئی بھی بولی لگانے کو تیار نہ ہوا۔ میانمار: بدعنوانی کیس میں آنگ سان سوچی کو پانچ برس قید کی سزا یہ شاندار دو منزلہ گھر ینگون کے مہنگے اور معروف یونیورسٹی ایوینیو روڈ پر واقع ہے لیکن اس کا مین گیٹ زنگ آلودہ ہو چکا ہے۔ اس بنگلے کی نیلامی کے لیے عدالت کے مقرر کردہ افسر نے بتایا کہ نیلامی میں اس کی ابتدائی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابلِ اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں 30 بے گناہ پاکستانی شہری ہلاک ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا. اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر خطاب میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان خاندانوں کی حمایت کرے جن کی زندگیاں ان سانحات کے نتیجے میں ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہیں.(جاری ہے) انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایک بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگیوں کا آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ ایک ہی بچے کے لیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2 ہزار 312 کیسز رپورٹ ہوئے، اس مد میں بینظیر انکم کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے بتایا کہ یہ رقوم بچوں کو تعلیمی وظائف کے تحت کیش میں دی گئیں۔ آڈٹ بریف کے مطابق ایک...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکراپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا ’فرینڈلی فائرنگ‘ کا یہ انوکھا واقعہ جاپالہ برج پر بارہ مولا سیکٹر میں پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات 185 بی ایس ایف نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے زور دیا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان خاندانوں کی حمایت کرے جن کی زندگیاں ان سانحات کے نتیجے میں ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہیں۔ مستقبل میں...
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
غیر ملکی سرمایہ کاروں کا چین کے اقتصادی “انجن” کے کردار پر بھرپور اعتماد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :سوچو گلوبل انویسٹمنٹ کانفرنس 2025 کا آغاز ہوگیا۔ 42 ممالک اور خطوں سے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ، جن میں یورپ ، امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا جیسے روایتی بیرونی سرمایہ کار ممالک کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا ، مشرق وسطی ، وسطی اور مشرقی یورپ ، جنوبی امریکہ اور افریقہ جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں بھی شامل ہیں۔ اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں 340 ارب یوآن سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 417 منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔اس سال کی...
پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹرک کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد افراد کی تشویشناک ہے۔ جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی، اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک پیٹرول ترسیل کرنے والی تھی، تاہم خالی تھی اور بازار کے ایک گیراج میں گاڑی پر کام ہو...
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کی پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے، وطن عزیز کے دفاع کےلیے ہم ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو توڑنے کی ہر کوشش کی ہے، نئی دہلی تو اسلام آباد کے خلاف بیانیہ بناتا رہتا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بھارت نے پارلیمنٹ سے بل منظور کروا کر کشمیر پر قبضہ کرلیا، پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام جنگ ہے، ہمارا دشمن ہم پر جان...
جعفر حسین لون کا کہنا ہے کہ چار برسوں بعد ہمیں دوبارہ بنکروں کی صفائی اور تیاری کرنا پڑی ہے، کیونکہ گولہ باری کا خوف ہمارے سروں پر منڈلا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع کشمیر کے متعدد دیہات میں طویل عرصے کے بعد خوف اور بے چینی کی فضا لوٹ آئی ہے۔ وادی کشمیر میں کپوارہ ضلع کے حاجنار سمیت کئی سرحدی دیہات، جہاں جنگ بندی معاہدے کی وجہ معمولات زندگی بحال ہوچکی تھی، اب ایک بار پھر یہ علاقے خاموشی اور تشویش میں ڈوب گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 22 اپریل کو وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ہوئے دہشتگرد حملے کے بعد لائن آف کنٹرول...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) مقامی پولیس اہلکار عثمان خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ مقامی قبائلی رہنما سیف الرحمان اپنے حجرے میں جرگہ کر رہے تھے کہ اچانک بم دھماکے نے تباہی مچا دی۔ انہوں نے کہا اس حملے میں کم ازکم سات افراد ہلاک جبکہ اکیس 21 زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی نوعیت فی الحال واضح نہیں۔ ایک سینئر انتظامی اہلکار نے بھی اے ایف پی سے اس حملے اور جانی نقصان کی تصدیق کی اور بتایا کہ سیف الرحمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان افغانستان سے ملحق سات قبائلی اضلاع میں سے ایک ہے، جو کئی برسوں تک شدت پسندوں کا گڑھ...
صبح ناشتے سے پہلے اگر ایک بات کی عادت ڈال لی جائے تو وہ صحت کے لیے کئی فائدوں کا باعث کا بن سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ناشتہ انسانی صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ ماہرین کی ریسرچ کے مطابق صبح سب سے پہلے صرف ایک یا 2 گلاس پانی پینے سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے اور یہ صحت کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔ صحت سے متعلق ایک ویب سائٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینے سے جسم کو ری ہائیڈریٹ کرنے، میٹابولزم کو بڑھانے، عمل انہضام کی قوت بخشنے میں مدد ملتی ہے اور یہ عمل توانائی اور کام پر توجہ مرکوز رکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ سنجنا گنیشن نے انٹرنیٹ پر اپنے بیٹے پر کی جانے والی بے رحمانہ ٹرولنگ کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے۔ آئی پی ایل کے ایک حالیہ میچ میں، جہاں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی، وہاں سوشل میڈیا کا میدان بھی گرم رہا۔ بمراہ اور سنجنا کے ننھے بیٹے انگد کے معصوم تاثرات پر بنائے گئے مذاق نے ماں کے دل کو چیر کر رکھ دیا۔ میچ کے دوران جب کیمرے نے انگد کے چہرے پر پڑنے والے تاثرات کو قید کیا، تو کچھ صارفین نے اس معصوم بچے کا مذاق اڑانے میں ذرا بھی تامل نہ کیا۔ جواباً، سنجنا گنیشن نے انسٹاگرام پر ایک...
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملے کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحقیقات کروائی جائے، یہ تو...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحی علاقے پہلگام میں ۲۲ ؍ اپریل کے واقعے کی آڑ لے کر بھارت نے پاکستان کے خلاف جو یکطرفہ فضا بنانے کی تہ در تہ سازشیں کی تھیں، وہ بُری طرح ناکام ہو رہی ہیں۔ بھارت کسی بھی سطح پر اس کارروائی کے حوالے سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہورہا ۔ جس کا اندازا عالمی سطح پر ردِ عمل سے ہوتا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کو ایک بڑی کامیابی اس طرح ملی کہ سلامتی کونسل میں بھارت پاکستان کے خلاف اپنی مرضی کی ‘‘مذمت’’ حاصل کرنے میں ناکام ہوا۔ خبروں کے مطابق ‘‘اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی...
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور خلائی تسخیر کے خواب دیکھنے والے ایلون مسک کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون کے 14 بچے ہیں، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، شاید 100 سے بھی زیادہ! دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ ’’سینیٹی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں بڑھ کر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی...
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے تو قوم یک جان ہے۔ اردلی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندرونی لڑائی لڑنا ہے یا بارڈر پر؟ حکومت جواب نہیں دیتی تو ہم بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ایٹمی ہتھیار ہم نے پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے۔ یہ وقت آپس کی لڑائی کا نہیں بارڈر پر جانے کا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کیسز میں الجھا کر آپ آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ایک جانب آپ موجودہ وقت میں ایک پیج پر آنے کی بات کرتے ہو، جو شخص قوم کو...

2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے جن ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ان میں سے ایک کے قریب کونسی بھارتی اہم شخصیت موجود تھی؟ بڑا انکشاف ہوگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ 2019 میں بالا کوٹ حملے کے بعد پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا ،پا فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک ایسے ہدف کو نشانہ بنایا جو بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کواٹر سے 500 میٹر دور تھا ، اس ہیڈ کواٹر میں بھارتی آرمی چیف بھی موجود تھے جو آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، یہ پاک فوج کی جانب سے ایک وارننگ تھی۔ جیونیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے 2019ءمیں بالاکوٹ پر حملہ (جس کے نتیجے میں وہاں کچھ درخت اکھڑنے کے ساتھ ساتھ ایک کوا بھی مارا گیا تھا) کے بعد پاکستان نے جو...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل، بھارت اور امریکا کے خلاف متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے اگر کسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو بھی دہشت گرد سمجھتے ہیں، جہاں جہاں قتل عام ہوتا ہے وہاں امریکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کی نسلیں اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں اور دنیا سے فریاد کررہے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کےلیے جائیں، کیا مسلمانوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے خونریز حملے نے خطے میںایک بار پھر فوجی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کی افواج نے کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تیسری رات بھی چھوٹے ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ منگل 22 اپریل کو پہلگام کے قریب ایک سیاحتی مقام پر مسلح افراد کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے مختلف سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ پہلگام 'دہشت گردانہ' حملے پر عالمی ردعمل کشمیر: پاکستان کے خلاف بھارتی اقدامات اور اسلام آباد کی جوابی کارروائی کی دھمکی بھارت...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حالیہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔ گزشتہ ایک سال سے ویرات اور انوشکا کے بھارت چھوڑنے کی چہ مگوئیاں جاری تھیں اور اب ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کیں۔ ڈاکٹر نینے نے کہا کہ ہم نے انوشکا سے ملاقات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ...
ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ محل ’’منت‘‘ آج کل غیر معمولی خاموشی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کنگ خان کی عارضی رخصتی ہے۔ شاہ رخ خان اپنے گھر کی دو سالہ تزئین و آرائش کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی یہ نقل مکانی منت کے باہر موجود دکانداروں کے لیے کسی آندھی سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ منت، جو کبھی مداحوں کا میلہ لگا رہتا تھا اور جہاں ہر لمحہ سیلفیز کی جھڑی لگی رہتی تھی، اب سنسان نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں منت کے باہر بیٹھے آئس کریم فروش...
کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وینکوور پولیس نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں...
اسلام آباد: سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہندوتوا براہمن فلسفہ دنیا کو متاثر کر رہا ہے، کوئی کسی بھول میں نا رہے پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جنگی اور ہیجانی کیفیت چل رہی ہے اور لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مہم جوئی کی سی کیفیت لگ رہی ہے اور پاکستان پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی...

اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید
اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے متعلق خبروں کے تناظر میں، حقائق کی وضاحت کرنا اور اصل صورتحال کو واضح کرنا ضروری ہے۔عملے کی کمی اور محدود وسائل کے باوجود، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا فیلڈ عملہ مسلسل دیانتداری اور محنت کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور وزارت خزانہ کی جانب سے دیے گئے اہداف کے مطابق حکومت کے لیے اربوں روپے کی آمدن پیدا کر چکا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران، محکمہ کے روڈ...
جدیدیت اور اصلاحات کے حوالے سے چین کے تجربے سے بہت سے ممالک مستفید ہو سکتے ہیں، صدر آذربائیجان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :آذربائیجان قدیم زمانے سے شاہراہ ریشم پر ایک اہم خطہ رہا ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت لاجسٹکس چینلز کی بہتری کے ساتھ ، عالمی سپلائی چین میں بطور اہم مقام آذربائیجان کی اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین اور آذربائیجان کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا اور چین اور آذربائیجان نے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ چائنا میدیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) غزہ پٹی میں 18 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کا ایک وفد قاہرہ میں مصری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس وفد میں شامل حماس کے ایک رہنما نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'حماس ایک ہی مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے اور پانچ سالہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے‘۔ یہ مبینہ تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی ایک حالیہ تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ حماس کے حکام نے اس پیش کش کو''جزوی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ''جامع...
دنیا میں اللہ نے کئی طرح کی حیرت انگیز خصوصیات رکھنے والے جاندار پیدا کیے ہیں۔ ایسے ہیں ایک چھوٹی مچھلی بھی ہے جس کے اوپر ہاتھی یا ٹرین بھی رکھ دی جائے تو اسے کچھ نہیں ہوگا۔ اس مچھلی کا نام ہے ماریاںس اسنیل فِش۔ یہ مچھلی دنیا کی " سب سے زیادہ دباؤ برداشت کرنے والی مچھلی ہے۔ یہ مچھلی ماریاںا ٹرینچ میں رہتی ہے جو زمین کا سب سے گہرا سمندری حصہ ہے، تقریباً 11,000 میٹر (36,000 فٹ) گہرائی میں۔ یہاں دباؤ اتنا زیادہ ہوتا ہے جیسے آپ پر 1000 ہاتھی بیٹھے ہوں۔ مگر اس مچھلی کے جسم کا ڈھانچہ نرم، جیل جیسا ہوتا ہے جو دباؤ کو برابر پھیلا دیتا ہے اور اسی وجہ سے اسے کچھ بھی وزنی نہیں لگتا۔ اگر آپ ماریانا ٹرینچ کی...
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سیزن میں کمائی پاکستان کے ٹاپ 10 کرکٹرز سے زیادہ نکلی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن پاکستان کے ٹاپ اسٹار کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہیں آئی پی ایل کی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی تھی۔ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں اور انہیں فرنچائز نے پلیٹینم کٹیگری میں منتخب کیا تھا جس میں انہیں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضہ دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں:...
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے اپنے انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے رکھ دیا۔ انٹرویو کے دوران احمد رفیق نے اپنے ساتھ ہراسانی کے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے سیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکے ہیں، اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صرف انیس سال کے تھے جب ان کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ انھوں نے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، بھارت کا الزام ہے کہ دونوں ایک ایسے گروہ میں شامل ہیں، جس نے دہائیوں میں متعدد مہلک ترین حملے کیے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقامی پولیس حملہ آوروں پر ’پاکستانی عسکریت پسند تنظیموں‘ سے منسلک ہونے کا الزام عائد کرتی ہے، لیکن ان دونوں گھروں کو مسمار کرنا اس دعوے کے برعکس لگتا ہے۔ بھارتی حکام نے مطلوب پوسٹر جاری کیے، جن میں 3 افراد کے خاکے ہیں، جن کی شناخت بھارتی شہری عادل حسین ٹھوکر ، علی بھائی اور ہاشم موسیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں، ایک طرف تو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے خلاف ملک کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں جس پر بھارتی فورسز نے کریک ڈائون بھی شروع کردیا تو دوسری طرف تابڑ توڑ بیانات و دعووں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، اب اس صورتحال میں سینیئر صحافی سلیم صافی نے بھی اپنا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ روزنامہ جنگ میں چھپنے والے اپنے کالم میں سلیم صافی نے لکھا کہ ’’ بھارت میں ابھی چند روز قبل وقف املاک کے حوالے سے ایک بل منظور کیا گیا جسے مسلمان اپنی املاک کو ہڑپ کرنے کا حربہ قرار دے رہے ہیں ۔ دریائے...
جوہری ممالک کے درمیان تنازعات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان جیسے جوہری صلاحیتوں کے حامل ممالک کے درمیان محدود جنگ کے عالمی خوراک کی فراہمی کے لیے تباہ کن نتائج مرتب ہو سکتے ہیں اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھٰیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟ رٹجرز یونیورسٹی (امریکا) کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی بین الاقوامی تحقیق کے مطابق جوہری تنازع جس میں دنیا کے 3 فیصد سے بھی کم ذخیرے شامل ہیں، 2 سالوں میں دنیا کی ایک تہائی آبادی کو ہلاک کر سکتے ہیں۔ نیچر فوڈ میگزین میں شائع ہونے والی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ایک ماہ کے دوران تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو جاری بیان میں کہی۔ ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بار بار جاری کیے جانے والے جبری انخلا کے احکامات نے فلسطینیوں کو غزہ کے صرف ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کی پٹی میں5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ادارے نے کہا کہ یہ باقی ماندہ علاقہ نہ...
وہ ہچکیوں سے رو رہی تھی، کچھ مبہم سی باتیں بھی کر رہی تھی۔ میں اسے دلاسہ دینے کی کوشش کر رہی تھی مگر اس صورت حال کا کوئی ممکنہ حل میرے دماغ میں بھی نہیں آرہا تھا۔ ’’ آپ رونا بند کر کے میرے ساتھ ذرا کھل کر بات کریں تو میں جان سکوں کہ آپ کا مسئلہ ہے کیا؟‘‘ میںنے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور اسے دلاسہ دیا۔ ’’ کیا بتاؤں، میرے پاس سوائے خالی ذہن کے کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘’’ مگر کچھ تو ہے جس نے آپ کو رلا دیا ہے؟‘‘ میںنے کہہ کر اس کی طرف کاغذی رومال بڑھایا، اس نے شکریہ کے ساتھ اسے تھاما اور اپنی آنکھیں رگڑ کر صاف کیں ۔...
بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کے طیارے سے ایک بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچابھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی صبح تقریبا 11 بجے پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق دھاتی شے ایک مکان کی چھت پر گری، جس کے نتیجے میں دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ ملبہ قریب کھڑی گاڑی پر بھی گرا۔دھماکے سے گھر کی چھت ٹوٹ گئی اور صحن میں تقریبا 8 سے 10 فٹ...
دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں بچوں کی لاشیں دریاسے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، ڈوبنے والوں میں نصیب اللہ، امیرحمزہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے بتایا کہ بچے 5 نمبر ٹی پر کھیلتے ہوئے دریا میں ڈوبے، مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
امر یکہ میں ہر گھرانے کو پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، رپورٹ واشنگٹن : امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے”بیج پیپر ” سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے اور ترقی...