2025-11-04@13:13:35 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 4868				 
                «ایک ہی خاندان کے»:
(نئی خبر)
	 وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ آج عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید اور 150 افراد زخمی ہوئے، تنازعات کا حل ہمیشہ مذاکرات سے نکلتا ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تشدد سے کسی مقصد کا حصول ممکن نہیں۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹی سے ہمارے 12 گھنٹے مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں ہم نے ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات تسلیم کرلیے، ہم وفاقی وزراء ضامن تھے کہ ان مطالبات پر عمل درآمد ہوگا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جو...
	اسلام ٹائمز: گرچہ شیعہ کمیونٹیز ایک دوسرے سے دور عالم اسلام کے مختلف حصوں میں واقع تھیں اور اس وجہ سے ان کے درمیان کوئی قریبی لسانی، ثقافتی یا مواصلاتی رابطہ نہیں تھا، لیکن شیعہ مذہب سے وابستگی، مشترکہ امنگوں اور شیعی تشخص کی حفاظت جیسے عوامل شیعوں کے اتحاد اور ہم آہنگی کا سبب بنے۔ اسی طرح شیعیت کی ترقی اور توسیع کے لئے طاقت فراہم کرنے جیسے اہداف مختلف ممالک کے شیعوں کی قربت اور روابط کو تقویت دیتے رہے۔ خصوصا یہ ارتباط مجتہدین اور بزرگ علما کی کوششسوں اور کاوشوں کیوجہ سے وجود میں آتا اور بڑھتا رہا ہے۔ اسی طرح ایک ملک یا خطے سے دوسرے ملک یا خطے میں موجود حوزہ ہائے علمیہ میں حصول...
	آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ، 3اہلکار شہید، 9زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025  سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید اور 9زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اکتوبر 2025ء) جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے چیک انتخابات سے پہلے، اے ایف پی نے یورپی یونین کے رکن ممالک چیک جمہوریہ، ہنگری اور سلوواکیہ کے ووٹروں سے بات کی۔ 'ہمارے ملک پر توجہ دیں‘ چیک ری پبلک کے ایک شمالی قصبے فریڈلانٹ کے ایک چوک میں، ریٹائرڈ ٹیچر ستانسلاوا کراؤسووا نے ارب پتی سابق وزیر اعظم آندرے بابش کا خطاب سنا، جو خود کو ''ٹرمپسٹ‘‘ کہتے ہیں اور چیک مفادات کو سب سے مقدم رکھنے اور یوکرین کے لیے فوجی امداد میں کٹوتی کا عزم رکھتے ہیں۔ توقع ہے کہ ان کی 'اے این او‘ پارٹی 10.9 ملین کی آبادی والے اس ملک میں تقریباً 30 فیصد حمایت کے ساتھ...
	سٹی 42 : آزاد کشمیر کی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج ختم کر کے مذاکرات کی دعوت دے دی، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ دنیا میں مطالبات تسلیم کروانے کا مہذب طریقہ مذاکرات ہی ہیں۔  وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اشتعال دلانا بہت آسان ہے، معاملات کو حل کرنا مشکل ہے۔  قوم اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر کرتی ہے؛ صدرِ مملکت   چودھری انوارالحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سویلین کے ذریعے اشتعال دلانا انارکی، انسانی جانوں کے ضایع کا باعث ہوتا ہے، میں...
	 لاہور:  صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے۔  ماہرین کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز تک لاہور میں فضائی معیار معتدل رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں آلودگی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بدھ کے روز دوپہر سے شام پانچ بجے تک شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہے گا جبکہ رات گئے یہ سطح 140 سے 165 تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا فضائی معیار اس وقت 161 درج ہے جو غیر صحت مند زمرے میں آتا ہے۔ فیصل آباد کا ایئر کوالٹی...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ’ایکس‘ ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے سوال کیا ہے کہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاؤنٹ فعال کیسے ہی ایک اور...
	 مظفرآباد:  آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔ شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی میں ایک دلچسپ حکم سامنے آیا ہے جہاں بھارتی عدالت نے ڈاکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ہینڈ رائٹنگ بہتر کریں تاکہ طبی نسخے اور رپورٹس سب کے لیے قابلِ فہم ہوں۔ یہ حکم پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران دیا۔رپورٹ کے مطابق معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون کی جانب سے ایک شخص پر جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور جعل سازی کے الزامات لگائے گئے۔ اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں سرکاری ڈاکٹر کی تیار کردہ میڈیکو لیگل رپورٹ پیش کی گئی جو اس قدر ناقابلِ فہم تھی کہ جج اسے پڑھ ہی نہ سکے۔جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے لیے یہ انتہائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 75 سالہ شخص اپنی دوسری شادی کے اگلے ہی روز انتقال کر گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص کا نام سنگرو رام تھا جو پیشے کے اعتبار سے کسان تھا۔ تقریباً ایک سال قبل اس کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد وہ تنہا زندگی گزار رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق سنگرو نے تنہائی ختم کرنے کے لیے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن گاؤں کے لوگوں نے بڑھاپے میں شادی سے اسے باز رکھنے کی کوشش کی۔ تاہم اس نے ان کی بات نہ مانی اور 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کرلی۔ بعدازاں مندر میں دونوں کی ایک...
	آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، احتجاج میں شامل شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ دھیرکوٹ، چمیاٹی اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہیں۔ پولیس کے تمام شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند عناصر کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا...
	اتر پردیش کے ضلع جاونپور کے کچھمچھ گاوں میں ایک 75 سالہ بزرگ نے 35 سالہ خاتون سے شادی کی، مگر شادی کی اگلی صبح اچانک انتقال کر گئے، جس نے مقامی سطح پر تشویش اور سوالات کو جنم دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سانگرورام نامی بزرگ نے ایک سال قبل اپنی پہلی بیوی کو کھو دیا تھا اور تنہائی میں زندگی گزار رہے تھے۔ ان کے کوئی اولاد نہیں تھی اور وہ کھیتی باڑی سے اپنا گزر بسر کرتے تھے۔ رشتہ داروں کی مخالفت کے باوجود انہوں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار کی ہوٹل کے کمرے میں پراسرار موت 29 ستمبر کو شادی کا رجسٹریشن عدالت میں کروایا گیا، جس کے بعد دونوں...
	مبصرین کے مطابق جنوبی کوریا میں واقع ایک ڈرون یونٹ کا فعال ہونا، پینٹاگون کے خطے میں ڈرون آپریشنز کی توسیع ہے، جہاں ایئر فورس، میرین کور اور نیوی ڈرون جاپان میں تعینات ہیں تاکہ مسلسل انٹیلی جنس جمع کرنے کی صلاحیتیں فراہم کی جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فضائیہ جزیرہ نما کوریا اور چین کے قریب مستقل طور پر ایک ڈرون یونٹ تعینات کر رہی ہے، اس طرح بحر ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کوجنگ عظیم کے دور کے سکواڈرن تعینات کر کے ہوا دی جارہی ہے۔ نیوز ویک نے رپورٹ کیا ہےکہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں MQ-9 ڈرونز کا ایک سکواڈرن تعینات کر کے شمالی کوریا کے خلاف مشرقی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی میں...
	میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے لیے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کے لیے وزیر اعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا، اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ناراض ہوجائیں گی۔  کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ایک نیا کیتھ لیب شروع کیا جہاں صبح سے ابتک تیسرا آپریشن ہوچکا ہے، پہلے ہم نے گروانڈ فلور پر کیتھ لیب کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا کے لوگوں کو این آئی سی وی ڈی جانا پڑتا تھا، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کئی سالوں...
	اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جعلی کاغذات پر پلاٹ الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں جج کی جعلی ڈگری کا تذکرہ چھڑ گیا۔وکیل کی جانب سے جعلی دستاویزات کا معاملہ اٹھانے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں تو 39سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے،       آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ...
	چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران نشے کی حالت میں موجود افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مقامی کمیونٹی میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ جہاں بچے اپنی فٹبال کی مشقیں کر رہے ہیں، وہیں متعدد نشئی حضرات گراؤنڈ میں موجود ہیں جو کھیل کے ماحول کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیے میں آپ کو پاکستان کی بربادی دکھاؤں، ایک طرف چھوٹے بچے گراؤنڈ میں میچ کھیل رہے ہیں اور وہیں پیچھے تمام نشئی حضرات بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور یہ تماشا چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں کافی عرصے سے چل رہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کر رہے...
	اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ ایک بار انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وقفہ لے کر مغربی طرز کے لباس میں ہی نماز پڑھی تو سیٹ پر موجود ایک اداکارہ نے انہیں ٹوکا اور سوال اٹھایا کہ ان کی نماز کیسے ہوگی؟ یشما گل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میڈیا میں کام کرنے والوں اور خصوصی طور پر اداکاروں کو مذہبی رجحانات رکھنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ اداکاروں کے حوالے سے عام لوگوں میں غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ اداکار اچھے لوگ ہوتے ہیں، انہیں لگتا ہے کہ جب سے انہوں نے اداکاری میں کام کرنا شروع کیا...
	انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی  کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں ایک سال بعد گرفتار ہونے والے کارکن راجہ ظہیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا یہ مقدمے میں اشتہاری تھے؟ تفتیشی افسر  نے جواب دیا کہ راجہ ظہیر ایف آئی ار میں نامزد ہے  ہمیں اس کا ریمانڈ چاہیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پوچھا کہ راجہ صاحب آپ اتنے عرصے سے کہاں تھے؟ کارکن پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے کوئی علم نہیں تھا میں تو تھانہ میں درخواست دینے گیا تھا تو مجھے بند کر دیا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کی...
	خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے تین شہری شہید النصیرات پناہ گزین کیمپ میں پانچ افراد زخمی، غزہ میں توپ خانے کی گولہ باری ،الجزیرہ اسرائیلی افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے باوجود بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ النصیرات پناہ گزین کیمپ میں بمباری سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ غزہ شہر میں بھی توپ خانے کی گولہ باری کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کی تحقیق اور علاج کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو استعمال کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں جس کے تحت کینسر ریسرچ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اب اس میدان میں چین سے بھی آگے نکل چکا ہے اور ان کی حکومت سائنس اور معیشت دونوں میں انقلاب برپا کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مزید فروغ دے گی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں گنیز ورلڈ ریکارڈز ایسے کارناموں کو محفوظ کرتا ہے جو غیرمعمولی محنت، صبر یا منفرد عادات کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ایسا ہی ایک دلچسپ اور حیرت انگیز ریکارڈ ویتنام کے ایک شہری نے اپنے نام کیا ہے۔ صوبہ نَم ڈِنھ سے تعلق رکھنے والے لو کانگ ہوین نے دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے والے مرد کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، جن کی مجموعی لمبائی تقریباً 594.45 سینٹی میٹر یعنی 19 فٹ 6 انچ ہے۔اس ریکارڈ نے انہیں نہ صرف عالمی شہرت دلائی بلکہ یہ بھی ثابت کردیا کہ لگن اور صبر کے ساتھ انسان اپنی پسندیدہ عادت کو ایک تاریخی اعزاز میں تبدیل کرسکتا ہے۔لو کانگ ہوین کے بائیں ہاتھ کے ناخن تقریباً 388.85...
	افغان طالبان حکومت کو سوشل میڈیا پر تنقید نے فرسٹریٹ کر رکھا ہے۔ ستمبر میں بلخ ، قندھار ، ہلمند ، اروزگان اور نمروز صوبوں میں انٹرنیٹ کی بندش کا آغاز کیا گیا۔ اس کی وجہ سوشل میڈیا پر غیٖر اخلاقی سرگرمیاں بتایا گیا تھا۔ یہ ابتدائی بندش ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ کی بندش تک محدود تھی، موبائل فون کام کر رہے تھے اور سلو سپیڈ ڈیٹا بھی دستیاب تھا۔ ستمبر سے فائبر آپٹک کو بند کیا گیا ہے۔ جس سے انٹرنیٹ ٹریفک 60 فیصد گر گئی ہے۔ کنیکٹیوٹی گر کر 14 فیصد تک رہ گئی ہے۔ اک طرح سے کمیونیکیشن شٹ ڈاؤن کر دیا گیا ہے جو کب تک جاری رہے گا اس کا کسی کو اندازہ نہیں۔ اس...
	اسلام آباد(خصوصی رپورٹر+ وقائع نگار)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایک جج کو عبوری حکم کے ذریعے جوڈیشل ورک سے ہائیکورٹ نہیں روک سکتی۔ آئینی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ دوران سماعت، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ایک جج کو عبوری آرڈر کے ذریعے جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا۔ جسٹس امین الدین خان نے میاں داؤد سے استفسار کیا کہ فریق میاں داؤد آپ کی کیا رائے ہے؟۔ میاں داؤد نے کہا میری بھی یہی رائے ہے کہ ایک جج کو جوڈیشل ورک سے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد کو فراڈ ثابت ہونے کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سزا یافتہ خاندان میانمر میں اسکیم مراکز چلا رہا تھا۔ اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو طویل قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔سزا پانے والے منگ خاندان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے افراد چین کی سرحد کے قریب میانمر کے قصبے لاؤکائی میں منشیات، جوئے اور اسکیم سینٹرز چلاتے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	دنیا کی سیاست میں ہر روز کوئی نہ کوئی نیا واقعہ رونما ہوتا ہے۔ کہیں نئے اتحاد تشکیل پاتے ہیں،کہیں پرانے تعلقات ٹوٹتے ہیں اورکہیں ایک معاہدہ آیندہ نسلوں کے مقدرکو بدل دیتا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ بھی انھی واقعات میں سے ایک ہے۔ بظاہر یہ محض ایک معاہدہ ہے جیسا کہ دنیا بھر کے ممالک کرتے رہتے ہیں، مقصد بتایا گیا کہ دونوں ممالک اپنی سلامتی کو مزید بہتر بنائیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی میدان میں تعاون کریں گے لیکن دنیا کی سیاست اتنی سادہ نہیں ہوتی جتنی بظاہر نظر آتی ہے۔ ایک کاغذ پر لکھے چند جملے آنے والے دنوں میں تاریخ کے دھارے...
	کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ کی بندش سے اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم  بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔  کابل ائیرپورٹ کے حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ ائیرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت کے کوئی آثار نہیں ہیں۔فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار24 کے مطابق منگل کو کابل آنے اور جانے  والی چند پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کا اسٹیٹس ’نامعلوم‘ کردیا گیا ہے۔  اداکارہ ثنا جاوید کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ...
	غزہ کے سنگین اور لہورنگ  بحران کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے وہاں امن قائم کرنے کے لیے ایک 20 نکاتی فارمولا پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے انہوں نے اہم مسلمان ممالک سعودی عرب، عرب امارات، مصر، اردن، قطر، ترکیہ وغیرہ کیساتھ پاکستان کو بھی اعتماد میں لیا۔ امریکی حکام یہی تاثر دے رہے ہیں کہ ان مسلمان ممالک نے اس فارمولے کو تسلیم کر لیا ہے اور اب اسے حماس کی اعلیٰ قیادت تک بھی پہنچا دیا ہے جن کا آفیشل ردعمل اگلے ایک آدھ دن میں متوقع ہے۔ امن فارمولا کے اہم نکات 20 نکات ہیں جن کا نچوڑ یہ ہے کہ غزہ اب نان ملٹری علاقہ ہوگا جہاں پر کسی بھی قسم کی مسلح مزاحمت...
	وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول کر لے گا یا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کے 7 طیارے گرائے گئے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3 سے 4 دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول...
	واشنگٹن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی  صدر  ڈونلڈ  ٹرمپ  نے  امریکی فوجی جنرلز  سے خطاب  میں فیلڈ   مارشل عاصم منیر کی تعریف کی  اور کہا کہ فیلڈ مارشل پاکستان  میں بہت  اہم  شخصیت  ہیں۔ محکمہ جنگ میں امریکی فوجی  جنرلز  سے  خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے سات جنگیں ختم کرائیں، کل ایک جنگ کا تصفیہ بھی کیا ہے، ان جنگوں میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بڑی تھی جو    ایٹمی جنگ ہو سکتی تھی، جنگیں رکوانے کے لیے میں نے تجارت کو  استعمال کیا، پاکستان بھارت سےکہا کہ  جنگ روکو  اور  تجارتی معاہدہ کرو،  بھارت  اور پاکستان  دونوں بڑے  ایٹمی ممالک ہیں، بھارت پاکستان جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے۔  وزرا کے استعفے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی اور دلچسپ پیش رفت کرنے جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق کمپنی ٹک ٹاک کی طرز پر ایک خفیہ ایپلیکیشن ’سورا 2‘ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو مکمل طور پر اے آئی جنریٹڈ ویڈیو فیڈ فراہم کرنا ہے۔ ماہرین اس ایپ کو ٹک ٹاک کا ممکنہ متبادل قرار دے رہے ہیں۔رائٹرز اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سورا 2 ایپ عمودی ویڈیو فیڈ کے ساتھ swipe-to-scroll نیویگیشن فراہم کرے گی، یعنی صارفین بالکل سوشل میڈیا ایپس کی طرح ویڈیوز کو اسکرول کرکے دیکھ سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم پر تیار ہونے والی تمام ویڈیوز صرف اور صرف اے آئی...
	جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پاکستان محمد علی جناح نے برسوں قبل اسرائیل کے قیام کو عرب دنیا کی پیٹھ میں خنجر قرار دیا تھا، اور آج وہی خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے مسائل کا خودساختہ “مالک” بنا ہوا ہے اور ڈنڈے کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوب مشرقی چین میں پیش آنے والا یہ واقعہ کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ فوجیان صوبے کے شہر کوانژو کے قریب 48 سالہ چِن نامی خاتون جنگل میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک ایک متروک کنویں میں گر گئیں۔.یہ کنواں گھنی جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا اور خاتون دو دن سے زائد وقت تک وہاں پھنسی رہیں۔ حیران کن طور پر کنویں میں سانپوں کی موجودگی کے باوجود وہ زندہ بچنے میں کامیاب ہوئیں۔اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ دی تو ایک ریسکیو ٹیم نے تھرمل امیجنگ ڈرون کے ذریعے تلاش شروع کی۔ بالآخر امدادی کارکنوں نے کمزور آوازوں کے ذریعے ان کا سراغ لگایا اور دیکھا کہ چِن پانی میں جزوی طور...
	 پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر شدید تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، اور اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر مناسب تعلقات رکھتے ہیں۔ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں۔ فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) پولیس کے مطابق گاڑی کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے کار میں سوار چار حملہ آور اس سے باہر نکلے اور انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کا دوسری جانب سے بھی جواب دیا گیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی۔ اس کار بم دھماکے کے بعد زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔  حملے کے محرکات اور حکومتی ردعمل خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) مقامی حقوق کے گروپ اور خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق مراکش میں پیر کے روز پولیس نے اس وقت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا، جب وہ تعلیم اور صحت میں اصلاحات کے مطالبے کے لیے مظاہرے کر رہے تھے۔ مظاہروں کے تیسرے روز سکیورٹی فورسز نے سخت کارروائی شروع کی۔ احتجاج کے سبب دارالحکومت رباط اور مراکش کے سب سے بڑے شہر کاسا بلانکا سمیت اغادیر، تانغیر اور اوجدا جیسے شہروں میں سخت سکیورٹی کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔ اواخر ہفتہ احتجاج کے لیے آن لائن کال دی گئی تھی، جس کے بعد سے ہی حکام نوجوانوں کے گروپوں کو جمع ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے...
	اگر آپ بھی ان مداحوں میں شامل ہیں جو تقریباً دو دہائیوں سے ’میگی‘ کی وہ سرگوشی، ’Sequel‘ (سیکوئیل) سننے کے بعد، اس کا انتظار کر رہے ہیں، تو تیار ہو جائیے! امریکی ٹی وی کی تاریخ کا سب سے طویل چلنے والا، پیلا خاندان یعنی ’دی سمپسنز‘ ایک بار پھر بڑے پردے پر دھماکہ کرنے کے لیے واپس آ رہا ہے! جی ہاں، ’دی سمپسنز مووی‘ کا سیکوئیل باقاعدہ طور پر 20th سنچری اسٹوڈیوز کی جانب سے کنفرم کردیا گیا ہے کہ ’دی سمپسنز مووی‘ کا سیکوئیل 23 جولائی 2027 کو ریلیز ہوگا۔  انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں ایک ڈونٹ کو کسی کے ہاتھ نے جپھٹا مارا، اور ساتھ لکھا تھا، ہومر’ز کمنگ بیک فور سیکنڈز’...
	ایک وقت تھا جب انسان نت نئی ٹیکنالوجی کے بغیر بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرسکون زندگی گزارتا تھا اور پھر اسمارٹ فون سمیت دیگر جدید سہولیات نے ہمیں اپنا مرہون منت بنالیا لیکن کبھی کبھار یہ سہولیات ہمیں نہ سلجھنے والی مشکلات سے دوچار بھی کردیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے آج کے اس مصروف دور میں ہم بعض اوقات بے دھیانی میں کچھ ایسے کام بھی کر بیٹھتے ہیں جس کے بعد ہم لاکھ سچے سہی لیکن لوگ کا اعتماد کھوبیٹھتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ کہانی ہے کراچی کے ایک اسکول کے مالک اور معلم کی ہے جن کی زندگی اسکول اور اس سے وابستہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر سال 29 ستمبر کو دنیا بھر میں بین الاقوامی کافی ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد صرف کافی کی خوشبو اور ذائقے کا جشن منانا نہیں بلکہ ان کسانوں اور پیداواری مراحل کو بھی سراہنا ہے جو اس مشروب کو ہم تک پہنچاتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دن پائیدار زراعت اور منصفانہ تجارت کے فروغ کا پیغام بھی دیتا ہے۔ یہ دن انٹرنیشنل کافی آرگنائزیشن کے تحت مقرر کیا گیا تھا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اگرچہ دنیا بھر میں اسے 29 ستمبر کو منایا جاتا ہے، لیکن کئی ممالک بشمول پاکستان میں یہ دن یکم اکتوبر کو بھی منایا جاتا ہے تاکہ اسے ورلڈ کافی ڈے کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جا سکے۔یہ دن کافی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے سندھ کے سرکاری ملازمین کے جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ پنشن ریفارمز کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کے تحفظات دور کرنے کے بجائے انہیں لالی پاپ دیا جا رہا ہے، حالانکہ ملازمین کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں اور ایک ہفتے سے اسکول بھی بند پڑے ہیں، جس سے صوبے میں تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے ڈراما کیا اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برصغیر پاک و ہند کی فکری و سیاسی تاریخ میں اگر کوئی ایسی شخصیت تلاش کی جائے جس نے امت مسلمہ کو بکھرتے ہوئے حالات میں ایک نئی فکری سمت اور عملی لائحہ عمل دیا، تو وہ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ہیں۔ وہ محض ایک عالم، مصنف یا مقرر نہیں تھے بلکہ ایک تحریک کے بانی، فکری مجتہد اور عملی رہنما تھے۔ ان کے اجتہادات نے اسلام کو محض چند رسوم اور اخلاقی تعلیمات تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آج کے دور میں جب امت ِ مسلمہ فکری انتشار، اخلاقی زوال اور سیاسی غلامی میں مبتلا ہے، مولانا مودودیؒ کی فکر ایک مینارِ نور کی طرح...
	 اسلام آباد:  ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔ سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔ اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔ فرنس آئس سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی۔...
	پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔  ثنا جاوید کے اس بیان کے بعد بھی صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ جا کے اداکاری کریں جو آپ کا کام ہے یہ ہماری فیلڈ ہے۔ خالد نامی صارف نے کہا...
	غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ دو یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔  حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ خان یونس میں ایک ڈھائی ماہ کا بچہ بھی بھوک اور علاج نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ وزارت صحت غزہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں...
	بارود سے بوجھل فضا میں سانس لیتا آسمان، مٹی پر بکھرا گرم لہو، اور زخموں سے چور وہ چیخیں جو اب شور نہیں کرتیں بلکہ دل چیرتی سرگوشی بن چکی ہیں۔ ہاتھوں میں محض پتھر اٹھائے ایک نہتا بچہ جو فولادی ٹینک کے سامنے اس طرح کھڑا ہے جیسے وہی اس دھرتی کا آخری محافظ ہو۔ نہ التجا، نہ لرزش بس ایک بے باک خاموش عورت، سرخ آنکھوں کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ایک اسرائیلی سپاہی کو گھور رہی ہے اور ایک ماں، اپنے وجیہہ بیٹے کی لاش کے قریب بیٹھی، جو سر جھکائے بین کر رہی ہے یا شاید تاریخ کے صفحات پر آنسوؤں سے احتجاج لکھ رہی ہے۔ فلسطین ایک ایسی کہانی ہے جس کا ہر منظر...
	روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔  اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...
	وی ایکسکلوسیو: ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن ایجنڈے کی فنڈنگ انڈیا نے کی، محب وطن کشمیری ان سے نمٹ لیں گے: سردار عتیق
	آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اور شہ رگ کے بغیر کوئی جسم سلامت نہیں رہ سکتا۔ آزاد کشمیر میں افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں، ایکشن کمیٹی دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، تاہم انتظامیہ اس بار ان سے نمٹ لے گی۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے آزاد کشمیر میں افراتفری چاہتا ہے، اور اس وقت آزاد کشمیر میں بھی فنڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی میں بہت اچھے لوگ بھی شامل ہیں، لیکن ان کو حقائق کا علم نہیں...
	 کراچی:  پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کروں گا کیونکہ میرا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان نے اپنے نکاح اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔  اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک خوبصورت بندھن ہے اور اس کے احترام کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیوی کو حیا اور پردے میں رکھا جائے۔ اذان سمیع خان کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ان کے مطابق نکاح جیسے مقدس رشتے میں نجی زندگی کی پرائیویسی، احترام اور مذہبی اقدار کا خیال رکھنا نہایت...
	امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور اگر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق، امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتا ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک براہ راست تنازع ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری...
	 بھارتی وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی میں ہرزہ سرائی پر پاکستان نے مدلل جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پاکستانی سفارتکار محمد راشد نے جنرل اسمبلی میں جوابی بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے جبکہ دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار سے زائد قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کا سرپرست ہے، خطے میں نفرت ، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتا ہے ، بھارت سرحد پار دہشت گرد وں کا نیٹ ورک چلاتا ہے،...
	اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا، بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اس سے پہلے پاکستانی مندوب کے بیان پر بھارت نے جواب دیا تھا جس پر جواب الجواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ ہم نے دوبارہ اس فورم پر بات کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ تاہم یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہوجائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے...
	یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ،...
	کوپن ہیگن: ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کاروپ بیس کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔  پولیس کے مطابق یہ ڈرونز بدھ کی رات کو دیکھے گئے، جو کئی گھنٹے فضا میں موجود رہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرونز کو نہ گرایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا جا سکا کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ڈنمارک بھر میں کئی ہوائی اڈے عارضی طور پر بند کر دیے گئے، تاہم تجارتی پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔ وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا ہے کہ ملک گزشتہ دنوں ’’ہائبرڈ حملوں‘‘ کا شکار رہا ہے، جو غیر روایتی جنگ کی ایک نئی شکل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر )جماعت غوثیہ اہلِ سنت انٹرنیشنل کے چیئرمین مفتی محمد فیض قادری نے کہا ہے کہ عشقِ رسول ﷺ صرف ایک روحانی کیفیت نہیں بلکہ ایک ایسی انقلابی طاقت ہے جو دلوں میں خوفِ خدا، ظلم سے نفرت اور انسانیت سے بے لوث محبت پیدا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم اس جذبے کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اپنائے تو ایک مثالی اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان جن بحرانوں، محرومیوں اور اخلاقی زوال کا شکار ہے، اس کا حل صرف اور صرف نظامِ مصطفی ﷺ کے عملی نفاذ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی نظام ملک سے لاقانونیت، بدامنی، کرپشن،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،نیویارک،جنیوا(آن لائن،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا...
	ژوب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اپنے گھر پر فائرنگ سے طلباء کے زخمی ہونے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے پر کہا کہ ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا ایم پی اے ژوب کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔ عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام نے ہر بار ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے۔ میری سیاست صرف ژوب تک محدود نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی سطح پر سیاست کر رہا ہوں۔ یہ بات انہوں نے ژوب میں کلی اپوزئی نوجوانان کمیٹی کے زیر...
	پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025  سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راونڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے...
	آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی قیادت نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 29 ستمبر کو کھاوڑہ میں تمام دکانیں کھلی رکھی جائیں گی اور مرکزی پریس کلب سے اپر ڈا تک امن مارچ کیا جائے گا۔ یہ اعلان مرکزی چیف آرگنائزر ثاقب مجید راجا کی کال پر ڈویژن مظفرآباد کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، جس میں ڈویژن بھر سے پارٹی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ثاقب مجید راجا نے کی اور انہوں نے خطاب میں کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جان بوجھ کر انتشار پھیلا رہی ہے اور مذاکرات سے راہِ فرار اختیار کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمیٹی کے...
	"شیطان دستیاب نہیں تو ٹونی بلیئر کو بلاؤ"، سابق برطانوی وزیراعظم کے ہاتھوں غزہ کے انتظام و انصرام پر عالمی صارفین کا دلچسپ تبصرہ
	جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے عارضی انتظام و انصرام کو سابق برطانوی وزیراعظم کے ہاتھ سونپ دیئے جانیکی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی صارفین کا لکھنا ہے کہ "ایک جنگی مجرم" اس خطے میں واپس پلٹنے والا ہے! اسلام ٹائمز۔ وال سٹریٹ جورنل سمیت معروف عالمی میڈیا نے مغربی ایشیائی خطے میں ٹونی بلیئر کی واپسی کی خبر دیتے ہوئے، مغربی ایشیا کے حوالے سے اس سابق برطانوی وزیر اعظم کے "سیاہ ریکارڈ" کی ایک مرتبہ پھر یاددہانی کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے سال 1997 سے لے کر 2007 تک، برطانیہ کی وزارت عظمی کے دوران، سال 2003 میں عراق پر حملے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش...
	بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ڈاکٹرز نے طویل جدوجہد کے بعد کامیابی سے ایک مریض کے پیٹ سے 29 اسٹیل کے چمچ، 19 ٹوتھ برش اور دو پین کامیابی سے نکال لیے۔ ایک بھارتی اخبارکے مطابق اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ڈاکٹروں نے مریض کا آپریشن کرکے ان کے پیٹ سے بھاری مقدار کی بڑی نوکدار چیزیں نکالیں۔ مریض کی شناخت 35 سالہ سچن کے نام سے ہوئی جو اسی ریاست کے شہر ہاپوڑ کا رہائشی تھا، جسے اس کے خاندان نے نشے کے علاج کے لیے بحالی مرکز بھیجا تھا۔ متاثرہ شخص نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہوں نے غصے میں آکر چمچ، ٹوتھ برش اور پین کھا لیے تھے۔ بتایا کہ بحالی مرکز...
	کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 ) ڈنمارک کے سب سے بڑے فوجی اڈے کے اوپر رات کے وقت نامعلوم ڈرونز دیکھے گئے، یہ واقعات ان مشاہدات کی تازہ ترین کڑی ہے، جنہیں ڈنمارک کے حکام ہائبرڈ حملہ قرار دے چکے ہیں فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان پراسرار ڈرون مشاہدات کے باعث پورے اسکینڈے نیوین ملک میں کئی ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں، یہ سلسلہ پیر سے جاری ہے جب پہلی بار ڈرون نظر آئے تھے. ڈیوٹی آفیسر سائمن اسکیلسیئر نے بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہمارے پاس گزشتہ شام 8:15پاکستانی وقت رات 11:15کے قریب ایک واقعہ پیش آیا تھا جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہا، ایک سے 2...
	نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔   بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس مین ہے جو کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے اور اسے بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں جہاں ایک طرف کئی علاقے خشک سالی اور پانی کی کمی کا شکار ہیں، وہیں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جہاں بارش کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہوتا۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ انہی میں سے ایک ہے، جسے کرۂ ارض کا سب سے زیادہ بارش والا (گیلا) خطہ قرار دیا جاتا ہے۔میگھالیہ میں 2 مقامات عالمی ریکارڈز کی بدولت نمایاں ہیں۔ پہلا اور سب سے مشہور موسین رام (Mawsynram) ہے، جو دنیا کا سب سے زیادہ بارش والا گاؤں مانا جاتا ہے۔ یہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11,800 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے، جو تقریباً 12 میٹر کے برابر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر بارش کا پانی جمع کرلیا جائے تو...
	اسلام ٹائمز: شہید سید حسن نصراللہ کی برسی پر پابندی کا اقدام محض ایک اندرونی ردعمل نہیں ہے بلکہ اس وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کی بنیادیں بیرونی دباو پر استوار ہیں۔ مشرق وسطی کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس براک کی مدد سے امریکہ نے کئی سال پہلے سے حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں امریکہ نے نئی لبنانی حکومت کو مالی امداد کی فراہمی بھی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے مشروط کر رکھی ہے اور حتی قطر اور سعودی عرب کی جانب سے لبنان کو تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے دی جاری والی امداد بھی اسی خاطر روک رکھی ہے۔ تھامس...
	مقبول اداکار ہمایوں سعید نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئی صلاحیتوں کو متعارف کروانے کے لیے ایک منفرد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام نوجوانوں کو صنعت میں داخل ہونے کا پرکشش موقع فراہم کیا ہے۔ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ ان نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو تخلیقی شعبوں میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صنعت کے مختلف شعبوں میں شرکت کے لیے درکار عہدوں کی ایک وسیع فہرست بھی شیئر کی۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کےلیے کسی خاص تعلیمی قابلیت یا پچھلے تجربے کی شرط نہیں رکھی گئی۔ ہمایوں سعید نے واضح کیا کہ منتخب ہونے والے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی سکیورٹی دستوں نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کے خلاف کارروائی شروع کی، تو ان کی وہاں چھپے ہوئے طالبان جنگجوؤں کے ساتھ باقاعدہ جھڑپ شروع ہو گئی۔ صوبائی پولیس کے مطابق جمعہ 26 ستمبر کو ہونے والی اس جھڑپ میں ٹی ٹی پی کے 17 عسکریت پسند مارے گئے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے علاقائی سربراہ شہباز الہٰی نے بتایا کہ کڑک میں ہونے والی اس مسلح جھڑپ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن کا علاج جاری ہے۔ دو روز قبل بھی تیرہ طالبان جنگجو مارے گئے تھے شہباز الہٰی نے...
	---فائل فوٹو  پنجاب سے اغواء ہونے والی دو لڑکیوں کو کراچی کے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کا دعویٰ ہے کہ ایک خاتون نے نوکری کا جھانسہ دے کر اِنہیں کراچی بلایا اور ایک شخص کو فروخت کر دیا جو اِنہیں آگے بیچنا چاہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ موقع پا کر دونوں لڑکیاں ایئرپورٹ کے قریب ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس جا پہنچیں جہاں سے اِنہیں ایئرپورٹ تھانے منتقل کر کے اِن کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کے اغواء کے مقدمات لاہور اور فیصل آباد میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق ایک لڑکی کا تعلق فیصل آباد جبکہ...
	 سٹی42َ: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 30 ستمبر تک 5 فیصد رعایت کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ رعایت حاصل کرنے کے لیے صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں، شہری مقررہ تاریخ تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ریجن اے اور بی کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔ تمام افسران اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں موجود رہیں تاکہ ٹیکس گزاروں کی مکمل رہنمائی کی جا سکے۔  مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار  افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑے...
	"مسلح تنازعات میں جنسی تشدد” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے جنسی تشدد اور اجتماعی عصمت دری کے دل دہلا دینے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اب بھی دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطوں میں سے ایک ہے جہاں بھارتی فورسز اہلکاروں کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت...
	زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے لیے بھی ایک ایسا لمحہ سنہ 2020 کے بدقسمت طیارہ حادثے کے وقت پیش آیا تھا جس میں معجزانہ طور پر صرف 2 افراد زندہ بچے تھے جن میں سے ایک وہ خود تھے اور جہاز میں ان کی نشست تھی سیٹ 1C جو اب ان کی کتاب کا بھی نام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکرپرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کا نام سیٹ 1C اس لیے رکھا گیا کہ...
	جب بھی مریضہ یہ خواہش کرے کہ اسے زچگی کے طبعی عمل سے گزرنا ہے اور پچھلی زچگی سیزیرین کے ذریعے تھی، ڈاکٹر کے ذہن میں ایک لال بتی جلنے بجھنے لگتی ہے۔ سب سے پہلے تو گائناکالوجسٹ کو یہ جانچنا ہے کہ ایسا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ سب کچھ جانچ پڑتال کے بعد ویجائنل ڈلیوری کی اجازت دے دی جائے تب اگلا مرحلہ دردِ زہ شروع ہونے کا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زچگی کے عمل کا دوسرا فریق سیزیرین کے بعد والی زچگی میں اگر دردِ زہ قدرتی طریقے سے شروع ہوجائیں تو ڈاکٹر کے لیے یہ اطمینان کی بات ہوتی ہے کہ کم از کم اس ڈراؤنے خواب سے وہ بچ گئی جہاں مصنوعی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنگ جیت لی اب امن جیتنا چاہتے ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
	بکنگھم پیلس نے ایک یادگار لمحے کو عوام سے شیئر کیا ہے جس میں شہزادی این اپنے بڑے بھائی بادشاہ چارلس سوئم کا نیا پورٹریٹ دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کی معمر ترین رکن شہزادی کیتھرین انتقال کرگئیں اس تاریخی موقع پر شہزادی این نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں اپنے بھائی بادشاہ چارلس سوم کی نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی جو کہ ایڈنبرا کی پارلیمنٹ بلڈنگ میں آویزاں کی گئی ہے۔ ایک تصویر، ایک لمحہ، ایک تاریخ یہ دل کو چھو لینے والی تصویر سنہ 2024 میں فوٹوگرافر میلی پیلکنگٹن نے بالمورل کیسل کے سنکن گارڈن میں کھینچی تھی۔ تصویر میں 76 سالہ بادشاہ چارلس کو اسکاٹش روایتی کِلٹ پہنے اور ہاتھ میں چھڑی تھامے،...
	نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ جیت چکے، جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کی ہوتی تو ایک مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے، خطے میں امریکی صدر کی امن کی ترویج کیلئے غیرمعمولی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان نے انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے نام زد کیاہے ،جنوبی ایشیا کو اشتعال انگیز کے بجائے فعال قیادت کی ضرورت ہے،سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی کوشش بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے خلاف ہے،ہم اپنے 24 کروڑ عوام کے ان پانیوں پر حق کا ضرور اور پرجوش...
	اپنے ایک بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ میجر جنرل سکندر مرزا کے دور سے حالیہ سالوں تک گھروں میں گھس کر قانون و آئین سے ماوراء اتنے قتل نہیں کئے جاتے تھے، جتنے اب معمول بن چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے زبیر بلوچ ایڈووکیٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ دالبندین کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میجر جنرل سکندر مرزا کے دور سے حالیہ سالوں تک گھروں میں گھس کر قانون و آئین سے ماوراء اتنے قتل نہیں کئے جاتے تھے، جتنے اب معمول بن چکے...
	پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کی شراکت داری سے اقوام متحدہ کے 142 ارکان نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ووٹ دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی کوششوں اور تعاون سے کامیابی مل رہی ہے اور یہ ایک تاریخی مرحلہ ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہوگئے ہیں، اسی وجہ سے نیو یارک میں کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ہوا اور فلسطین ایشو کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ایمانویل میکروں نے زور دے کر کہا...
	’’کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لیکرآیا‘‘،محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال
	ویب ڈیسک :وزیر داخلہ محسن نقوی نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ڈیل کی پیشکش کئے جانے سے متعلق بیان پر اہم سوال پوچھ لیا۔  محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بانی کے ٹوئٹ کے جواب میں پوچھا   کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا؟کہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں۔صرف ایک نام۔  وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ لوگ پہلے ہی آپ کے جھوٹ سے بیزار ہیں۔  لاہور کو سموگ فری بنانے کا عزم، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز 
	آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر اس وقت میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ پریکٹیلی ہر فورم پر لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی جو ایجنڈا لیکر میسج دینا چاہ رہی ہے وہ کسی طرح بھی کشمیر کاز کے حق میں نہیں۔ وزیراعظم اقوامِ متحدہ کے فورم پر اس وقت بھی کشمیر کے کاز کو انتہائی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئی 2024 کے احتجاج کے بعد مہنگائی، بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں پر کمی کے تمام مطالبات کو پورا کرنے پر اتفاق کیاگیا اور اس پر کافی حد تک عملدرآمد بھی یقینی بنایا گیا۔ ان رعایتوں...
	تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجہ الاسلام والمسلمین آقائی استاد ایمانی مقدم نے کہا کہ شہید کی ایک خصوصیت ان کا اخلاص تھا ان کی نظر میں اپنی نمودونمائش کے لئے کام انجام نہیں دیا جانا چاہئے۔ ایک دفعہ کسی افریقی ملک سے ایک عالم دین حزب اللہ کے لئے مالی امداد لے کر پہنچے انہوں نے ایک خط بھی سید کو دیا جس میں سید کے لئے تعریفی جملات تھے وہ پڑھ کرسید بہت ناراض ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور ددیگر شہدا کی پہلی برسی کی مناسبت سے موسسہ شہید عارف الحسینی دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علما وطلاب گرامی کثیر تعداد میں شریک...
	اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام خوش آئند اقدام ہے ایک نئے باب کا اضافہ ہے: جاوید اقبال بٹ
	مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت)   اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی عدالتوں کے قیام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی خصوصی دلچسپی سے یہ تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد تارکینِ وطن پاکستانیوں کے دل جیت لیے گئے ہیں۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم اور انقلابی فیصلہ ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کو انصاف کی فوری اور سستی فراہمی کا ضامن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو لنک...
	ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں ایک بار پھر مسلمانوں کی قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا۔ بھارت میں ہندو مسلم فسادات نریندر مودی کی سفاکیت کا ایک اور سیاہ  باب    بن چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کی سفاک سیاست اور ہندوتو ایجنڈے نے بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ بنا  کر رکھ دیا ہے۔ انتہا پسند مودی کی ایما پر چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں ایک بار پھر ہندو مسلم  فسادات پھوٹ پڑے ہیں اور حالیہ  مذہبی تنازعات  پرکانپور سے پھیلنے والی آگ  نے  پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  ہے۔ مسلمانوں کے خون کی پیاسی مودی حکومت نے 4 ستمبر کو کانپور   میں  "گجرات ٹو" دہرانے کی کوشش...
	ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء ) ڈیرہ اسماعیل خان میں منی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ دانا سر کے مقام پر پیش آیا جہاں خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، حادثے میں جاں بحق 11 افراد کے علاوہ 3 زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان...
	غزہ جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے 21 نکاتی منصوبے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025  سب نیوز  نیویارک (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو غزہ کے لیے ایک نیا امن منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، ترکیہ، انڈونیشیا اور پاکستان کے سربراہان کو دکھایا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منصوبے میں مستقل جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی فوج کا انخلا اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد شامل ہے۔ منصوبے میں غزہ کے لیے ایک نئی حکومت تجویز کی...
	’’کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس ڈیل لیکرآیا‘‘وزیر داخلہ محسن نقوی کا عمران خان کے ٹوئٹ پر سوال
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ڈیل کی پیشکش کئے جانے سے متعلق بیان پر اہم سوال پوچھ لیا۔ محسن نقوی کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہناتھا کہ کیا آپ صرف ایک شخص کا نام بتا سکتے ہیں جو آپ کے پاس آفر لے کر آیا، کہ ہم آپ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں،صرف ایک نام،وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ لوگ پہلے ہی آپ کے جھوٹ سے بیزار ہیں۔ Can you name just one person who came to you with the offer, saying we are ready to allow you to leave the country ? Just one name? People are already sick of your blatant...
	پشاور(نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔  گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ Post Views: 1
	لاہور، پاکپتن، سکھر ( نیوزڈیسک) پاکپتن میں دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری ہے جس سے ایک اور گاؤں مکمل دریا برد ہو گیا، جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہے، شہریوں کو گھر واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریائے چناب اور ستلج کے سیلاب سے متاثرہ جلال پور پیر والا شہر سمیت درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہیں، نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف بند کرنے کا کام جاری ہے۔  موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 13ویں روز بھی ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند ہے، بحالی کے لیے پانی اترنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ پاک پتن میں دریائے...
	ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ، عمران خان کے کیس کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے،وزیراعلیٰ جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے ، عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب...
	ساجد بلوچ:  ڈیرہ اسماعیل خان کے جنوب مغربی پہاڑوں میں ایک اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تحصیل درابن سے ملحقہ کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقے داناسر کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے آنے والی ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔  آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  پولیس اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ...
	ویب ڈیسک:  ڈیرہ اسماعیل خان میں دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں داناسر کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، حادثہ خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔  آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے  ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں، زخمیوں...
	ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر، درازندہ کے مقام پر آج ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب بلوچستان کے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی کے بریک فیل ہو گئے۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کی تفصیل گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ریسکیو کارروائی ریسکیو اہلکاروں نے 03 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جبکہ 07 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کی گئیں۔ مقامی ذرائع...