ایک عالمی سفر! جانئے کافی ڈے کے پیچھے کی اصل کہانی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہر سال 29 ستمبر کو دنیا بھر میں بین الاقوامی کافی ڈے منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد صرف کافی کی خوشبو اور ذائقے کا جشن منانا نہیں بلکہ ان کسانوں اور پیداواری مراحل کو بھی سراہنا ہے جو اس مشروب کو ہم تک پہنچاتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دن پائیدار زراعت اور منصفانہ تجارت کے فروغ کا پیغام بھی دیتا ہے۔ یہ دن انٹرنیشنل کافی آرگنائزیشن کے تحت مقرر کیا گیا تھا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اگرچہ دنیا بھر میں اسے 29 ستمبر کو منایا جاتا ہے، لیکن کئی ممالک بشمول پاکستان میں یہ دن یکم اکتوبر کو بھی منایا جاتا ہے تاکہ اسے ورلڈ کافی ڈے کے ساتھ ہم آہنگ رکھا جا سکے۔
یہ دن کافی کو ایک عالمی مشروب کے طور پر خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔ یہ پائیدار کاشتکاری، منصفانہ تجارت اور کسانوں کی فلاح کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے۔ دنیا بھر کی کافی شاپس اور چینز اس موقع پر خصوصی آفرز، ڈسکاؤنٹس اور کبھی کبھار مفت کافی فراہم کرتی ہیں، جبکہ شوقین افراد نئی اقسام کی کافی آزمانے اور مختلف کیفے دریافت کرنے کا لطف اٹھاتے ہیں۔
امریکہ میں اسی دن کو نیشنل کافی ڈے کہا جاتا ہے، جہاں مشہور برانڈز مفت یا رعایتی کافی پیش کرتے ہیں۔ پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں اسے یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ کوئی سرکاری تعطیل نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر کافی کے کپ، ذائقے اور دلچسپ میمز کے ذریعے شائقین اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ کیفے خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔
یہ دن یاد دلاتا ہے کہ ایک کپ کافی محض کیفین نہیں بلکہ ایک عالمی ثقافت، محنت اور ذوق کا حسین امتزاج ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منایا جاتا ہے
پڑھیں:
سلمان خان کےلیے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے کر جاتا تھا؛ کاشف خان کا انکشاف
پاکستان کے سینئر اداکار و کامیڈین کاشف خان نے بھارتی سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں سلمان خان کےلیے کراچی کے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے جایا کرتے تھے۔
کاشف خان نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ممبئی اس قدر آسانی سے آتے جاتے تھے جیسے کراچی کے لوگ ناظم آباد آتے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو کراچی کی بریانی کا خصوصی شوق تھا، جس کی وجہ سے وہ ان کے لیے یہ سوغات لے کر جاتے تھے۔
اداکار نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب ان کی بیٹی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے بتایا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں تو لوگوں نے اس بات کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں بھارتی اداکار اور وہ باہمی طور پر ایک دوسرے کے مداح ہوا کرتے تھے۔
کاشف خان نے بتایا کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے جاتے تو اپنے اہل خانہ کو بھی ساتھ لے جاتے تھے۔ اس موقع پر شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے اسٹارز ان کے خاندان والوں سے ملنا چاہتے تھے اور ان کی خاندانی زندگی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے بھارت میں اتنا کام کیا ہے جو آج کے کسی بھی پاکستانی فنکار نے نہیں کیا، لیکن اس وقت سوشل میڈیا نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کاشف خان نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی پر سلمان خان اور شاہ رخ خان نے فون نہیں کیا، اور اب وہ فون کر بھی نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اگر کوئی بھارتی اداکار پاکستانیوں کو فون کرے تو اس کے لیے مصیبت کھڑی ہو سکتی ہے، اس لیے یہی بہتر ہے کہ وہ فون نہ کریں۔