75 سالہ دولہا شادی کے اگلے ہی دن دنیا سے رخصت ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 75 سالہ شخص اپنی دوسری شادی کے اگلے ہی روز انتقال کر گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص کا نام سنگرو رام تھا جو پیشے کے اعتبار سے کسان تھا۔ تقریباً ایک سال قبل اس کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد وہ تنہا زندگی گزار رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق سنگرو نے تنہائی ختم کرنے کے لیے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن گاؤں کے لوگوں نے بڑھاپے میں شادی سے اسے باز رکھنے کی کوشش کی۔ تاہم اس نے ان کی بات نہ مانی اور 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کرلی۔ بعدازاں مندر میں دونوں کی ایک مختصر تقریب بھی منعقد کی گئی۔
میڈیا کے مطابق منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی۔ اس کے پہلے شوہر سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ سنگرو نے شادی سے پہلے اسے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ نہ صرف اس کی بلکہ بچوں کی ذمہ داری بھی خود اٹھائے گا۔ تاہم شادی کے اگلے ہی دن صبح کے وقت اچانک سنگرو کی طبیعت بگڑ گئی اور اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر اہل خانہ نے موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو رپورٹ درج کروائی ہے۔ سنگرو کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کی موت مشتبہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے تاکہ اصل وجہ سامنے آسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان قتل،4 ملزمان گرفتار
کراچی (نیوزڈیسک) شیریں جناح کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں میں پہنچنے کے نتیجے میں چھریوں کے وار سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی سلاطین ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے ہوئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیسن راشد علی کے مطابق مقتول کی شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بچوں میں ہونے والی لڑائی میں بڑوں کے کودنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول پیش امام کا بیٹا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری پرویز اعوان کا بھتیجا تھا۔