75 سالہ ضعیف 35 سالہ خاتون سے شادی کی اگلی صبح ہی انتقال کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ شخص 35 سالہ خاتون سے شادی کے اگلے روز ہی انتقال کرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرو رام نامی شخص پیشے سے کسان تھا، ایک سال قبل سنگرورام کی پہلی اہلیہ انتقال کرگئی تھیں جس کے بعد اب تک سنگرو تنہا زندگی گزار رہا تھا۔
حال ہی میں سنگرو نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاہم گاؤں والوں نے سنگرو کو اس عمر میں شادی سے روکنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود سنگرو نے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کرلی جس کے بعد مندر میں دونوں کیلئے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی، اس کے پہلے شوہر سے اس کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، سنگرو نے اسے یقین دلایا تھا کہ شادی کے بعد اس کے بچوں کی بھی دیکھ بھال وہ خود کرے گا۔
منبھاوتی کے مطابق’شادی کے اگلے روز صبح سویرے اچانک ہی سنگرو کی طبیعت خراب ہوگئی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا‘۔
دوسری جانب سنگرو کی شادی کے اگلے روز ہی موت پر اہل خانہ نے شکوک وشبہات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔
سنگرو رام کے رشتے داروں کی جانب سے اس کی موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے سنگرو کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شادی کے
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔