اترپردیش میں انوکھا واقعہ،35 سالہ دلہن سے شادی کے اگلے ہی دن 75 سالہ دلہا چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب 75 سالہ بزرگ اپنی 35 سالہ دلہن سے شادی کے اگلے ہی روز انتقال کر گیا۔ واقعے نے پورے علاقے کو سنسنی میں مبتلا کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص سنگرو رام پیشے کے اعتبار سے کسان تھا۔ ایک برس قبل اس کی پہلی اہلیہ انتقال کر گئی تھی، جس کے بعد وہ تنہائی کی زندگی گزار رہا تھا۔ طویل تنہائی کے بعد سنگرو نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا لیکن گاؤں والوں نے اس عمر میں شادی کرنے پر اسے سختی سے روکا۔ تاہم اس نے سب کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کرلی۔ شادی کے بعد گاؤں کے مندر میں سادہ سی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی۔ اس کے پہلے شوہر سے اس کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ سنگرو رام نے منبھاوتی کو یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ شادی کے بعد وہ نہ صرف اسے خوش رکھے گا بلکہ اس کے بچوں کی پرورش اور کفالت بھی اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔
تاہم شادی کے اگلے ہی دن صبح اچانک سنگرو رام کی طبیعت بگڑ گئی۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ اچانک موت نے پورے گاؤں کو حیرت میں ڈال دیا، جبکہ دلہن منبھاوتی بھی شدید صدمے سے دوچار ہے۔
ادھر سنگرو رام کے رشتے داروں نے اس کی موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق شادی کے فوراً بعد ہونے والی موت کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔