میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے لیے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کے لیے وزیر اعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا، اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ناراض ہوجائیں گی۔ 

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ایک نیا کیتھ لیب شروع کیا جہاں صبح سے ابتک تیسرا آپریشن ہوچکا ہے، پہلے ہم نے گروانڈ فلور پر کیتھ لیب کا افتتاح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا کے لوگوں کو این آئی سی وی ڈی جانا پڑتا تھا، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کئی سالوں سے بند تھا، آج ایک نیا دن اور ایک نئی خدمت کراچی والوں کیلئے کیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، آپ لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ کہاں کتنا کام ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ پچھلے سال کی پی ایس ڈی پی نکالوا لیں، جنوبی پنجاب اس وقت مشکل میں ہے، عظمیٰ بخاری اور مجھ میں فرق ہے، میں کسی سے لڑنا نہیں چاہتا، اگر پی آئی ڈی سی ایل لاہور، ملتان یا پشاور میں کام نہیں کر رہی تو کراچی میں کیوں؟۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے لیے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کے لیے وزیر اعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کے لیے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں، کراچی کے لیے آپ کمپنی بنادیتے ہیں اس پر اعتراض ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرے شہر کو حقوق ملیں۔ 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہوجائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی، کینال پر بات کی، پنجاب کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں، ہمارافرض ہے ان کی تکالیف دور کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر کوئی ملازم پیسوں کی کرپشن میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف ایکشن لوں گا، عباسی شہید میں ایم آر آئی مشین کی درستگی کے اگر ایڈوانس پیمنٹ ہوئی ہے تو اس کو چیک کروں گا، کسی کو شہر کے پیسے کھانے نہیں دوں گا، کراچی کی ایک ایک پائی کراچی کے عوام کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں اسپتال چلا رہے ہیں، اسپتال کے ایم سی چلا رہی ہے، ملکیت کسی کے نام نہیں کی، اسپینسر آئی اسپتال میں پچھلے ڈھائی ماہ میں 200 سرجریاں ہوئی ہیں، نئی مشینوں سے عوام فری ٹیسٹ کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ہسپتال پر نئی مشنیں لگوائیں گے، ہم عباسی شہید اسپتال کے نئے بلاک کا افتتاح اسی ماہ کریں گے، لیکن سیاسی سازشوں کی وجہ سے رکاوٹیں آئیں، ہم نے ماضی میں کوشش کی تھی کہ ہم اس اسپتال کو این سی وی ڈی کا حصہ بنائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی شہر کے لیے مانگوں گا نے کہا کہ کراچی کے ارب روپے پنجاب کے

پڑھیں:

دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاؤ قابل تحسین ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ دہشت گردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا۔ امن کو جیتنا ہی ہو گا،  دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔ ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ بابر اعظم کی شاندار سینچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دعا ہے پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں فاتح انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب ارکان پنجاب بار کونسل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور کہا امید ہے کہ نو منتخب ارکان قانون کی سر بلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم
  • دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز