آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ، 3اہلکار شہید، 9زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز

مظفرآباد(سب نیوز)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید اور 9زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔
شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ کسی بھی مسلح جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ نیا الرٹ جاری صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے سیلاب کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ، ماہانہ شرح 2فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسلح بلوائیوں

پڑھیں:

آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے

آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب آج بروز منگل کو صدر ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔

اس اہم سیاسی موقع پر تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما فریال تالپور پہلے ہی مظفرآباد پہنچ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ روز چوہدری انور الحق کے خلاف کامیاب عدم اعتماد کی تحریک کے بعد فیصل ممتاز راٹھور آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

فیصل راٹھور کو 36 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے خلاف صرف 2 ووٹ پڑے، پیپلز پارٹی نے پہلے ہی 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔

انتخاب کے فوراً بعد فیصل راٹھور نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کو حقیقت قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے مطالبات کچھ جائز اور کچھ خواہشات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت ان مطالبات کو ذمہ داری کے ساتھ حل کرے گی۔

اس سیاسی پیشرفت کے بعد چوہدری انور الحق کی مدتِ وزارتِ عظمیٰ کا اختتام ہوگیا، جس کے بعد ان کی اپنی کابینہ کے ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کی۔

نیا وزیراعظم آج کی حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنے عہدے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد جموں وکشمیر ایکشن کمیٹی چوہدری انور الحق حلف برداری راجہ فیصل ممتاز راٹھور عدم اعتماد فریال تالپور قانون ساز اسمبلی وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • گلگت، کارکنوں کی گرفتاری پر عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف
  • آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے
  • سیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
  • پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد میں پولیس کی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد
  • جعفرآباد ؛ پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کاحملہ، کانسٹیبل زخمی
  • بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت