حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
غزہ(سب نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بعض شقوں میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور رہنماں کے قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حماس کو باضابطہ جواب دینے کے لیے دو سے تین دن درکار ہیں۔حماس کے مذاکرات کاروں نے حالیہ دنوں میں دوحا میں ترک، مصری اور قطری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان مذاکرات میں غیر مسلح کیے جانے کی شق سب سے زیادہ متنازع قرار دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے تحت حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا ہے اور انہیں مستقبل کی حکومت میں کوئی کردار نہیں دیا جائے گا، تاہم پرامن رہنے والوں کو عام معافی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی اس منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں بدستور موجود رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخضدار میں فورسز کا آپریشن، خواتین کے کپڑوں اور برقع میں ملبوس 4دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد خضدار میں فورسز کا آپریشن، خواتین کے کپڑوں اور برقع میں ملبوس 4دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا دبئی میں محسن نقوی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرانے پر غور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کی اسپیکر سے ملاقات ، دونوں جماعتوں کا لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق نومئی کے 11مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
ٹرمپ منصوبے میں ہماری پیش کردہ ترمیم نہ کی گئی تو ناکام ہو جائیگا، جہاد اسلامی فلسطین
ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں تحریک مزاحمت جو اصلاحات چاتہ ہے، ان میں صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے تحریری ضمانتیں اور قابض افواج کے انخلا کے لیے ایک ٹائم ٹیبل طے کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کے حوالے سے جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کے منصوبے میں ترمیم نہ کی گئی تو یہ ناکام ہو جائے گا۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں تحریک مزاحمت جو اصلاحات چاتہ ہے، ان میں صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے تحریری ضمانتیں اور قابض افواج کے انخلا کے لیے ایک ٹائم ٹیبل طے کرنا شامل ہے۔ محمد الہندی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی قومی آزادی کے منصوبے کو کمزور کرنے کا باعث ہے۔