سی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے کابینہ ڈویژن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سی ڈی ای سی ایچ ایس )کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق سوسائٹی نے پبلک ایمینیٹی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر کنورٹ کیا ہے،
حالانکہ یہ زمینیں 2004 میں جاری کیے گئے نو سی (این او سی ) اور شرائط کے تحت عوامی استعمال کے لیے مخصوص کی گئی تھیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسکیم کا پہلا لے آؤٹ پلان 2004 میں منظور کیا گیا تھا اور 4,405 کنال رقبے پر سڑکوں، پارکس، قبرستان اور پبلک بلڈنگز کے لیے مختص زمین سی ڈی اے کے نام منتقل کی گئی تھی۔تاہم، نوٹس میں یہ واضح کیا گیا کہ سوسائٹی نے متعدد نوٹسز، فائنل نوٹس اور شوکاز نوٹسز کے باوجود 20 سال گزرنے کے بعد بھی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا۔
مزید برآں، 2022 میں سوسائٹی کو زمین کے استعمال میں معمولی تبدیلی کے ساتھ مشروط منظوری بھی دی گئی تھی، مگر اس کی شرائط پر بھی تاحال عمل نہیں ہو سکا۔سی ڈی اے نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سوسائٹی نے فوری طور پر خلاف ورزیاں درست نہ کیں تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم کی76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں شان دار نمائش جیل میں ہونے کے باوجود ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہے؟ عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا سپریم کورٹ؛ آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس میں اہم سوالات اٹھا دیے کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شوکاز نوٹس سی ڈی اے سب نیوز
پڑھیں:
کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کو الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا
MUMBAI:بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریا کو ان کے خلاف الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔
بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ریتا بھٹاچاریا نے کمارسانو پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے ان پر اور ان کے بچوں کے ساتھ غلط سلوک کیا، انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور حمل کے دوران عدالت میں گھسیٹا۔
ریتا بھٹاچاریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمار سانو کے رویے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ عاشقی فلم سے شہرت ملتے ہیں ان کے تیور بدل گئے تھے، غیرمحفوظ محسوس کرتے تھے اور گھر سے جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔
کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ کمارسانو کی بہن بھی ان کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوتی تھیں جبکہ وہ بچوں کے ساتھ الگ کمرے میں سوتی تھیں۔
بعد ازاں کمار سانو نے الزامات یکسر مسترد کردیے تھے اور ان کی وکیل ثنا رئیس خان نے ریتا بھٹا چاریہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کو بیانات کےذریعے بدنام کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ اگر مزید ایسی کوئی کوشش کی گئی تو مزید بھرپور قانونی کارروائی کی گئی۔
وکیل نے کمارسانو کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے سدابہار موسیقی دی ہے اور نسلوں کے لیے یاد گار میوزک دیا ہے اور اس طرح کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹے بیانات سے ان کی شہرت کو داغ دار نہیں کیا جاسکتا۔
کمار سانو اور ریتا بھٹاچاریا کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور 1994 میں دونوں کی طلاق ہوئی تھی، اس کے بعد کمار سانو نے 2001 میں سالونی بھٹاچاریا سے شادی کی، جن کے ساتھ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔