data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کی تحقیق اور علاج کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو استعمال کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں جس کے تحت کینسر ریسرچ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اب اس میدان میں چین سے بھی آگے نکل چکا ہے اور ان کی حکومت سائنس اور معیشت دونوں میں انقلاب برپا کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مزید فروغ دے گی۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم کیے ہیں اور اس وقت امریکا میں سرمایہ کاری کی مالیت 17 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں سرمایہ کاری ایک ٹریلین ڈالر سے بھی کم رہی۔ ٹرمپ کے مطابق ان کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور اب ملک کو ہنرمند افراد کی اشد ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ حکومت نے عوام کو AI اور دیگر جدید مہارتیں سکھانے کے لیے 500 ملین ڈالر مختص کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس نئے انقلاب سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا غیر قانونی طور پر ملک میں موجود افراد کے علاج کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، بلکہ وسائل کو اپنے شہریوں اور قانونی رہائشیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے وژن کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مقصد صرف امریکا کو اقتصادی طاقت بنانا نہیں بلکہ سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق میں عالمی قیادت دلانا بھی ہے۔ کینسر جیسے مہلک مرض کے خلاف جنگ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایک بڑا کردار ادا کرے گی اور اس کے مثبت و دیرپا نتائج آنے والے برسوں میں سامنے آئیں گے۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہ صرف مضبوط معیشت بلکہ سائنسی برتری بھی درکار ہے اور اس مقصد کے لیے ان کی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ٹرمپ کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کینسر کا پھیلاؤ انسانی صحت کے بڑے چیلنجز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر تحقیق اور ٹیکنالوجی کو یکجا کیا جائے تو ایسے امراض کا علاج مزید مؤثر اور آسان ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان کو امریکی معیشت، سائنس اور ہیلتھ سیکٹر کے مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ان کی حکومت کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا؛ نوٹیفکیشن جاری

سٹی 42 : پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ۔

پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ہوں گی۔ صحت کے دونوں محکموں سمیت خزانہ ، قانون ، پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین و ہاسپٹل ڈائریکٹر بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری  کیپٹن(ر) زاہد سعید، پروفیسر زیبا عزیز ، پروفیسر حسن پرویز ، محمد علی لطیف بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔ ا سکے علاوہ نواز شریف کے ذاتی معالج  ڈاکٹر عدنان خان بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال کا بورڈ آف گورنرز 3 سالہ مدت کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ‘ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا؛ نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کے سمز اور شناختی کارڈ بند کرنے پر غور
  • پنجاب حکومت کا جنگلات ایکٹ 1927 میں ترمیم کا فیصلہ
  • لوگ رشتے بنانے اور بگاڑنے کے لیے اے آئی سے مشورے کیوں لے رہے ہیں؟
  • امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے نیا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کردیا
  • امریکا کا یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ
  • ریاض: وفاقی وزیر شزہ فاطمہ سعودی ڈیٹا و مصنوعی ذہانت اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی سے ملاقات کررہی ہیں
  • امریکا: یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد: الٹرنیٹیو ریسرچ کے تحت تمباکونوشی ترک کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں