امریکی سینیٹ نے فنڈنگ بل مسترد کر دیا، 7 لاکھ سے زائد نوکریاں خطرے میں پڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
امریکا میں تقریباً 7 سال بعد پہلی بار وفاقی حکومت کے بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سینیٹ میں ہنگامی فنڈنگ بل منظور نہ ہوسکا جس کے باعث وفاقی ادارے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنیوں کو امریکا سے باہر رکھ کر امریکی معیشت کو نقصان ہوگا، چین
ریپبلکنز کی جانب سے پیش کیا گیا یہ بل 60 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور صرف 55 ووٹ مل سکے۔
ڈیموکریٹس نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے صحت کے منصوبوں کے لیے سبسڈی بڑھانے اور مقامی پروگراموں پر کٹوتی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اگر آج رات تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وفاقی حکومت باضابطہ طور پر شٹ ڈاؤن میں چلی جائے گی۔
اس دوران ضروری ادارے جیسے فوج، ہسپتال، ڈاک سروس اور بارڈر سیکیورٹی کام کرتے رہیں گے لیکن تنخواہیں رُک سکتی ہیں۔ غیر ضروری محکموں کے تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ملازمین یا تو عارضی طور پر فارغ کر دیے جائیں گے یا کام روک دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی معیشت کہاں کھڑی ہے، کیا ایلون مسک 2 ٹریلین ڈالر کی بچت کا وعدہ پورا کر سکیں گے؟
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی دھمکی دی۔
ان کا کہنا تھا ہم بہت سے لوگوں کو فارغ کرنے پر مجبور ہوں گے، اور وہ ڈیموکریٹس ہی ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق اگر شٹ ڈاؤن طویل ہوا تو معیشت پر بھی برا اثر پڑ سکتا ہے۔ 2019 کے آخری شٹ ڈاؤن سے امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
سینیٹ ریپبلکن رہنما جان تھون کا کہنا ہے کہ قانون ساز دوبارہ کوشش کرسکتے ہیں، لیکن فوری حل نکلنے کے امکانات کم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی سینیٹ شٹ ڈاؤن صدر ٹرمپ فنڈنگ بل مسترد ملازمت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی سینیٹ شٹ ڈاؤن ملازمت شٹ ڈاؤن
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔