چین: ایک ہی خاندان کے 16 افراد کو سزائے موت سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد کو فراڈ ثابت ہونے کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سزا یافتہ خاندان میانمر میں اسکیم مراکز چلا رہا تھا۔ اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو طویل قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔سزا پانے والے منگ خاندان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے افراد چین کی سرحد کے قریب میانمر کے قصبے لاؤکائی میں منشیات، جوئے اور اسکیم سینٹرز چلاتے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا ۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔ زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔