Jasarat News:
2025-11-19@01:23:52 GMT

پی ٹی آئی سندھ کاملازمین کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

پی ٹی آئی سندھ کاملازمین کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ نے سندھ کے سرکاری ملازمین کے جاری احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ پنشن ریفارمز کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ
کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کے تحفظات دور کرنے کے بجائے انہیں لالی پاپ دیا جا رہا ہے، حالانکہ ملازمین کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں اور ایک ہفتے سے اسکول بھی بند پڑے ہیں، جس سے صوبے میں تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے ڈراما کیا اور ملازمین کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن تاحال کوئی نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا گیا نہ ہی سندھ کے سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کیے گئے ہیں۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملازمین کے سندھ کے

پڑھیں:

چین کا نوجوانوں کی شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چینی حکومت نے نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دیتے ہوئے شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کے شہر ننگبو نے 31 دسمبر تک شادیاں کرنے والے جوڑوں کے شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے نوجوانوں کو شادی اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں گزشتہ سال شادیوں میں20 فیصد کمی آئی، جو ریکارڈ کے مطابق سب سے بڑی کمی ہے، جہاں شادی کے بعد خاندان شروع کرنے میں دلچسپی میں کمی پر طویل عرصے سے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم کے زیادہ اخراجات کو موردِ الزام قرار دیا جا تا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے نوبیاہتا افراد شادی کے اخراجات کے لیے امدادی رقم کے8 واو¿چر حاصل کر سکتے ہیں، جن کی کل مالیت141 ڈالر ہے جوکہ واو¿چرز کی رقم کو شادی کی تقریبات اور امور پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم کیخلاف جمعہ کوملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی کی درخواست، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا جواب جمع
  • یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!
  • چین کا نوجوانوں کی شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
  • حیدرآباد: سندھیانی تحریک کی جانب سے سندھ بچاؤ ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست، ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت
  • ثوب الفرح: متحدہ عرب امارات کا غزہ میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا اعلان
  • جاپان کی چین کو تائیوان پر حملہ کرنے پر بھرپور فوجی کارروائی کی دھمکی
  • النور MDFبورڈ فیکٹری کے مزدوروں کا احتجاج
  • ایم کیو ایم کے 27ویں ترمیم میں بلدیاتی ترامیم شامل نہ کرنے پر تحفظات