دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں جھڑپوں کے نتیجے میں 8 عام شہری مارے گئے جبکہ ان جھڑپوں میں الجولانی گروہ کے کم از کم 8 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں الجولانی رژیم کے دہشت گردوں اور عام شہریوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد شام میں اقتدار پر قابض ہونے والے الجولانی کے کارندے ملک میں عوامی تحریکوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ اپنی بالادستی قائم رکھ سکے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے کے مطابق، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں عوامی مزاحمتی فورسز اور الجولانی گروہ سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں کم از کم 8 عام شہری مارے گئے اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ان جھڑپوں میں الجولانی گروہ کے کم از کم 8 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر صوبہ السویدا میں بھی الثعلہ اور الاصلحہ دیہات کے اطراف اور فوجی ہوائی اڈے کے آس پاس جھڑپیں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گئے ہیں

پڑھیں:

  ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 270 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، ادارہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں مطلوبہ ٹیکس ریونیو حاصل نہیں کر سکا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جولائی سے اکتوبر کے دوران 3 ہزار 840 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر سکا جبکہ اسی مدت کے لیے 4 ہزار 109 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ذرائع کے مطابق ادارے نے اس عرصے میں 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے، صرف اکتوبر 2025 میں ایف بی آر کو 70 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا سامنا رہا، ماہ اکتوبر کے دوران 955 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ 1026 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا۔ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 438 ارب روپے حاصل کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 345 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 70 ارب روپے جمع ہوئے، اسی طرح کسٹمز ڈیوٹی سے 107 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت تمام شعبوں میں ریونیو مقررہ اہداف سے کم رہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک
  • سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
  • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام,نور ولی کے نائب سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
  • ویتنام: شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک‘22 زخمی