موسم کی خرابی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازوں کی تاخیر اور متبادل لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرانا پڑا جب کہ 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکیں۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 262 پشاور اتارلی گئی، شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرایا گیا۔ابوظبی سے اسلام آباد کی پرواز ای وائی 300 کو ملتان اتارا گیا، کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 308 کو بھی ملتان موڑ دیا گیا، کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ائیر کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور لینڈنگ کرنا پڑی۔کوالالمپور اسلام آباد کی پرواز پی کے 895 کی لاہور میں لینڈنگ ہوئی۔ اسلام آباد سے بشکک، کراچی مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی 11 پروازوں کو تاخیر کا سامنا ہے۔کراچی سے پشاور روانہ ہوئی پرواز پی کے 350 کو موسمی خرابی پر واپس کراچی موڑ دیا گیا، مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
طوفان اسلام آباد کے بعدلاہور کی طرف بڑھ رہا ہے، فلائٹس کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ لاہور میں بھی فلائٹ سسٹم متاثر ہوا ہے اورفلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور لاہور لاہور اسلام ا باد کی پرواز پی کے کی پرواز
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ
فائل فوٹوقومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر آج بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ اسکردو کی فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔
اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 609، 610 منسوخ کی گئی ہیں۔
دوسری جانب فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسکردو کی پروازیں پی کے 455 ، 456 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئر پورٹ حکام کا بتانا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 کی روانگی میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہے۔
کراچی کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310، 311 روانگی میں پونے 3 گھنٹے لیٹ ہیں۔